اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 293 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 293

293 قلمی کاپی کے آغاز میں منشی حبیب الرحمن صاحب رقم فرماتے ہیں۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله لكريم اشهد ان لا اله إلا الله وحده لا شريك له واشهد ان محمدا عبده و رسوله أمن الرسول بما أنزل اليه من ربه والمؤمنون - (١) كُلُّ امن بالله و ملئكته وكتبه (M) (۳) ورُسُله لا نفرق بين احد من رسله وَعَدَ الله الذين امنوا منكم و عملوا الصلحت لَيَنَسْتَخْلِفَنَّهم فى الأرض كما استخلف الذين من قبلهم اب اس میں شک کی گنجائش نہیں رہی کہ سلسلہ احمدیہ جس کی بنیاد حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود نے بحکم باری تعالیٰ ڈالی ، منہاج نبوۃ پر قائم ہوا۔اور بالیقین حضرت مرزا صاحب موصوف پر ایمان لاناجز وایمان ہے جیسا کہ آیت مندرجہ بالا میں خبر اور ہدایت موجود ہے۔کوئی مامور جو ہدایت خلق کے لئے مبعوث ہوا ہمیشہ زندہ نہیں رہا۔اور نہ ہمیشہ زندہ رہنے کے واسطے اس کا نزول ہوتا ہے۔البتہ اس کی ہدایت ابدی ہوتی ہے۔۔۔اس تعلیم اور ہدایت کے دو حصے ہوتے ہیں۔ایک وہ کلام جو خدا تعالیٰ کی طرف سے فرشتے کے ذریعہ اس مامور اور نبی پر نازل ہوتا ہے۔جس کی حفاظت ضروری ہوتی ہے اس لئے اس کو یاد کر لیا جاتا ہے یا لکھ لیا جاتا ہے۔دوسراحصہ نبی کا قول اور فعل ہے اس کی حفاظت کا ذمہ اُن لوگوں کا ہے جنہوں نے اس نبی کا وقت پایا۔اور اس کی صحبت سے فیض حاصل کر کے آئیند ہ آنے والی نسلوں کے لئے نمونہ چھوڑا۔اس لئے اس زمانہ کے لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اس نبی اور اس زمانہ کے حالات قلم بند کریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اپنے اس فرض کو نہایت دیانت اور امانت کے ساتھ ادا کیا جس کے باعث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اور سنت کی بے گنت کتا ہیں موجود ہیں جو قرآن شریف کے بعد ہماری رہبری کرتی ہیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کے لوگوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی معلومات کو قلم بند کر کے محفوظ کریں۔تا کہ آئندہ آنے والی نسلیں فائدہ حاصل کریں۔آپ کے الہامات محفوظ ہیں اور ایک جگہ جمع ہیں لیکن اقوال اور افعال اس طرح محفوظ نہیں ہوئے کہ ایک جگہ جمع ہو جا ئیں۔بہت سے ایسے ہیں کہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے اور اپنی معلومات کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت سے فیض حاصل کیا تھا، ساتھ ہی لے گئے۔تاہم ابھی ایسے بہت سے لوگ زندہ موجود ہیں۔اس لئے مناسب یہ ہے کہ وہ اپنی معلومات کو تحریر میں لے آویں۔یہی مجموعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سوانح اور سیرت کے لئے کارآمد ذخیرہ