اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 276 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 276

276 اور اندر والا شخص ( جو وہ بھی اب غیر مبائع ہے) پھر بولنے لگا۔تو محترمی چوہدری نصر اللہ خانصاحب نے اس کو ختی سے روکا کہ شیخ صاحب تو گستاخی کر رہے ہیں تم ہی باز آ جاؤ۔جس پر وہ خاموش ہو گیا۔اور منبر آگے کر کے بچھایا۔گیا اور حضور نے تقریر فرمائی۔( الحکم مورخہ ۲/۳۵/ ۲۸ صفحه۴) * ۷۸۔( از مولانا صاحب موصوف )۔ایک دفعہ ایام جلسہ میں نماز جمعہ کے لئے مسجد اقصیٰ میں تمام لوگ سمانہ سکتے تھے۔تو کچھ لوگ جن میں خواجہ کمال الدین صاحب بھی تھے ان کو ٹھوں پر جواب مسجد میں شامل ہو گئے ہیں اور پہلے ہندوؤں کے گھر تھے۔نماز ادا کرنے کے لئے چڑھ گئے۔اس پر ایک ہند و مالک مکان نے گالیاں دینا شروع کر دیں۔کہ تم لوگ یہاں شور با کھانے کے لئے آجاتے ہو۔اور میرا مکان گرانے لگے ہو۔غرضیکہ کافی عرصہ تک بدزبانی کرتا رہا۔نماز سے سلام پھیرتے ہی حضور نے فرمایا۔کہ دوست مسجد میں آجائیں۔(اور مسجد میں عصر کی نماز ادا کریں) چنانچہ دوست آگئے۔اور بعد جمع صلو تین حضور منبر پر رونق افروز ہوئے اور ایک مبسوط تقریر فرمائی۔جس میں قادیان کے آریہ (لوگوں نے اس قدر نشان دیکھے ہیں کہ یہ ) نہیں بچ سکتے۔اس وقت حضور کی طبیعت میں اس قدر جوش تھا کہ اثنائے تقریر میں آپ بار بار عصائے مبارک زمین پر مارتے تھے۔“ مولف سیرۃ المہدی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب دام عزہ اس پر فرماتے ہیں کہ :۔عصاء کو زمین پر مارنے سے یہ مراد نہیں کہ لٹھ چلانے کے رنگ میں مارتے تھے۔بلکہ مراد یہ ہے کہ جو چھڑی آپ کے ہاتھ میں تھی اسے آپ کبھی کبھی زمین سے اٹھا کر اس کے سم سے زمین کوٹھکراتے تھے جیسا کہ عموماً جوش کے وقت ایسا شخص کرتا ہے جس کے ہاتھ میں چھڑی ہو۔(روایت ۸۰۲۔سیرۃ المہدی) و ۷۹۔( از مولانا صاحب موصوف )۔ایک دفعہ سالانہ جلسہ کے ایام میں حضرت اقدس اپنے خدام کے ساتھ بڑے بازار سے گذر کر ریتی چھلہ میں لسوڑھی کے درخت کے پاس ٹھہر گئے اور خدام پروانہ وار مصافحہ کی خاطر ایک دوسرے پر گرنے لگے کسی دوست نے کہا۔بھائیو اتحمل سے کام لو کیوں بے تابی کا مظاہرہ کرتے ہو۔اس سے حضور کو بھی تکلیف ہورہی ہے۔اس پر ڈاکٹر بشارت احمد صاحب کہنے لگے۔لوگ کیا کریں تیرہ سو سال کے بعد ایک نبی کا مبارک چہرہ نظر آیا ہے۔نیز اسی مجلس میں ایک شخص بلند آواز سے الصَّلَوةُ وَ الْسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حیح اس بارہ میں مولانا صاحب کی سیرۃ المہدی میں مندرجہ روایت (۸۰۳) سے اضافہ کردہ الفاظ خطوط واحدانی میں دئے گئے ہیں۔خطوط وحدانی والے الفاظ الحکم بابت ۲/۳۵/ ۲۸ سے زائد کئے گئے ہیں۔