اصحاب احمد (جلد 10) — Page 105
105 میر اسلام پہنچا دیا جائے۔کثرت رائے سے کریام کی جماعت کا امیر مقرر کیا جائے۔میری خواہش ہے کہ چوہدری مہر خاں صاحب کو مقرر کیا جائے۔اور انہی کو احمد یہ پرائمری مدرسہ کا مینیجر بھی مقرر کیا جائے۔الفضل حسب سابق میرے نام جاری رہے۔اور اسی طرح چندہ تحریک جدید بھی میری طرف سے اضافہ کے ساتھ جاری رہے۔میرے نام کی ایک دیگ لنگر خانہ قادیان کو دی جائے۔اور میرے ذمہ جو بقایا رقوم ہوں۔سب سے پہلے ان کی ادائیگی کی جائے۔دوران علالت آپ کی قابل تقلید حالت :۔اتنی طویل علالت میں آپ نے صبر کا دامن نہ چھوڑا بلکہ متحمل و صبر کا بہترین نمونہ دکھایا۔متفکر نہ ہوتے۔بلکہ ہشاش بشاش رہتے۔اور گھبراہٹ محسوس نہ کرتے۔چنانچہ اللہ دتہ صاحب جراح سکنہ سڑوعہ حاجی صاحب کی وفات سے دو تین ماہ قبل ان کی عیادت کے لئے گئے ملاقات کی اور عرض کی کہ پہلے مجھے کوئی نصیحت فرمائیں۔آپ نے فرمایا سب سے بڑی نصیحت یہ ہے کہ انسان ہرامر میں اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور اس کی رضا حاصل کرے۔صحت کا حال دریافت کرنے پر فرمایا کہ موت سے مجھے خوشی بھی ہے اور قدرے نھی بھی خوشی اس وجہ سے کہ مرنے کے بعد حضرت رسول کریم صلعم اور حضرت مسیح موعود کی زیارت ہوگی۔پھر اپنے والدین اور دیگر افراد سے ملاقات ہوگی۔اور قدرے نمی اس وجہ سے کہ اولاد ابھی نابالغ ہے۔اور گھر کا انتظام سنبھالنے کے ناقابل ہے۔مکرم چوہدری محمد اسماعیل صاحب کا ٹھ گڑھی بیان کرتے ہیں کہ میں امرتسر تیمارداری کے لئے گیا تو مجھ سے دریافت کیا کہ آپ پریشان سے کیسے ہیں؟ میں نے کہا کہ آپ کی علالت کی وجہ سے ہی گھبراہٹ ہے۔کیونکہ اس مرض کو خطرناک سمجھا جاتا ہے۔فرمایا ہمیں ہر حال میں خوش رہنا چاہئے۔بیماری میں تو دوا ہم فوائد میسر آتے ہیں۔ایک تو بخلاف تندرستی کے غذا نہایت اعلیٰ ملتی ہے اور کام کوئی نہیں سارا دن آرام ملتا ہے دوسرے اپنے اعمال کی تلافی کے لئے اسی دنیا میں اللہ تعالیٰ نے صورت پیدا کر دی ہے ورنہ اگلے جہان میں ہمیں اپنے پیرومرشد ، آباؤ اجداد اور دیگر بزرگوں کے سامنے شدید ندامت اٹھانی پڑتی۔لیکن اس بیماری کی وجہ سے اپنی غلطیوں کا کفارہ کرنے کا موقع مل گیا ہے۔اس طرح بیماری گویا رحمت کا موجب بن گئی ہے۔چوہدری صاحب موصوف بیان کرتے ہیں کہ ان دو باتوں کے بیان کرنے پر مجھے یوں معلوم ہوا گویا بیمار میں ہوں اور آپ مجھے نصیحت فرما رہے ہیں۔اس کے بعد سے میں جب کسی مریض کے پاس جاتا ہوں تو ان باتوں کا ضرور ذکر کرتا ہوں کیونکہ ان سے