اصحاب احمد (جلد 10) — Page 87
87 جب سب رجسٹرار وغیرہ مر گئے تو اس کی بیوی نے بیعت کر لی۔انہوں نے یقین کر لیا کہ ان کے خاندان پر تباہی محض مخالفت احمدیت کی وجہ سے آئی ہے سب رجسٹرار حکام میں با اثر ہستی تھا۔اس نے احمدیوں پر جھوٹے فوجداری و دیوانی مقدمات دائر کر دیے ( تھے ) احمدیوں کی طرف سے بھی مقدمات دائر کئے گئے تھے۔وہ مقدمات جو احمدیوں کے خلاف دائر کئے گئے وہ خارج کر دیئے گئے اور جو غیر احمدیوں پر ہوئے ان کی ڈگریاں ہوگئیں۔الغرض جماعت احمدیہ کر یام نے بڑے بڑے نشان دیکھے بسبب طوالت مضمون اسی پر اکتفا کیا جاتا ہے۔آنحضرت صلعم کی دوسری مرتبہ زیارت :۔مجھے بیعت سے پہلے بچپن میں آنحضرت سے کی زیارت ہوئی تھی۔پھر مجھے شوق ہوا کہ بیعت کے بعد بھی زیارت ہو۔میں اکثر اسی غرض سے درود شریف پڑھا کرتا مگر فروری ۱۹۱۰ء میں مسماۃ مولی صاحبہ اہلیہ غلام نبی خاں سکنہ نورہ حال محلہ دار الفضل قادیان متصل مسجد جو اس وقت بیوہ ہو کر نعمت خاں سکنہ سٹوعہ کے نکاح میں آچکی تھی۔اور برادری نے اسے گاؤں سے نکال دیا تھا۔وہ کر یام میں آئی اس کے پیچھے اس کا بھائی جو ایک پولیس مین تھا۔اور تھا نہ راہواں میں متعین تھا، آیا وہ یکہ پر سوار تھی یکہ ہمارے مکان کے سامنے ٹھہرا چونکہ نعمت خاں سکنہ سر وعہ احمدی تھا۔اس واسطے وہ ہمارے ہاں مہمان ٹھہری ہم نے اس کو پولیس میں سے چھڑا کر اپنے ہاں جگہ دی۔اور پولیس مین پر مقدمہ دائر کر دیا۔اور نعمت خاں مذکور کی رہائش اور خوردنوش کے لئے چندہ اکٹھا کیا۔یہ پولیس مین مولی کا بھائی سڑوعہ کا رہنے والا اور غیر احمدی راجپوت تھا وہ کہتا تھا کہ اس عورت نے شرم دور کر دی ہے میں اس کو جان سے ماردوں گا۔ان دنوں جب ہم مقدمہ کی پیروی کر رہے تھے اور بیوہ کے لئے خوردنوش اور رہائش کا انتظام کر رہے تھے اور اس کی حفاظت کرتے تھے۔آنحضرت صلعم کی زیارت نصیب ہوئی میں نے خواب میں دیکھا کہ بلند چونے کیچ چبوترہ پر حضور" کھڑے ہیں۔حضور کالباس سر پر لنگی جس کے چھوٹے چھوٹے خانے اور تہہ بند بھی لنگی جس میں بڑے بڑے خانے اور کر تہ سفید دودھ کی طرح لٹھے کا تھا۔زیب تن تھا۔آپ کے چہرہ کا رنگ سرخی سفیدی ملا جلا تھا۔بال کوئی کوئی سفید چہرہ خوبصورت ڈبلا نہ تھا۔حضور سے پہلے حاجی رحمت اللہ صاحب راہوں نے مصافحہ کیا نبی بخش صاحب سے حضور نے کچھ بات بھی کی۔مگر وہ یاد نہ رہی اس کی مجھے تعبیر بتلائی گئی کہ حاجی رحمت اللہ صاحب راہواں حج کر چکے ہیں ہم حج کرو گے۔اور نبی بخش احمدی ( سکنہ ) گڑھ مشنکر بھی حج کرینگے۔خاکسار راقم اور حاجی نبی بخش نے 1911 ء میں حج کیا۔خواب پورا ہو گیا۔اس وقت یہ سمجھ میں آیا کہ حضور عل اللہ کی زیارت کے لئے درود شریف پڑھنا اور آپ کی سنت پر عمل کرنا یا