ارضِ بلال

by Other Authors

Page 50 of 336

ارضِ بلال — Page 50

ارض بلال۔میری یادیں ) بخیر گزرگئی اور پھر اگلی صبح چند احباب جماعت سے ملاقات ہوئی۔۔اس کے بعد ہم دونوں ایک لوکل ٹرانسپورٹ پر کمپاماں گاؤں چلے گئے۔وہاں پر صرف ایک ہی احمدی دوست تھے۔ان کا مکان ایک ہی کچا سا کمرہ تھا جو مکئی کے کھیت کے عین درمیان میں تھا۔وہیں پر دو پہر اور شام کا کھانا کھایا۔دونوں اوقات میں دودھ اور ابلا ہوا باجرہ کھانے کو دیا گیا جو ہم نے بخوشی کھالیا۔باجرہ اور دہی یہ لوگ باجرہ کو بھگو کر پیس لیتے ہیں بلکہ کوٹ لیتے ہیں۔ایک بڑے سے برتن میں پانی بھر کر اسے چولہے نما جگہ پر رکھ دیتے ہیں۔پھر اس باجرہ کے آٹے کو ایک چھانی نما برتن میں ڈال کر پانی والے بڑے برتن کے اوپر رکھ دیتے ہیں۔پھر چولہے میں آگ جلاتے ہیں۔اس سے پانی کی بھاپ سے یہ باجرے کا آٹا پک جاتا ہے۔پھر اس پر سالن ، دودھ اور دہی جو بھی میسر ہو، ڈال کر کھا لیتے ہیں۔اب دہی بنانے کا آسان طریق ان کے ہاں یہ ہے کہ گائے کا دودھ نکالا اور ایک بڑے اور چوڑے برتن میں ڈال دیا۔چند دن کے بعد یہ دودھ خود بخود رہی بن جائے گا۔ابتدا میں اسے دیکھنے اور کھانے میں مشکل پیش آتی ہے۔لیکن جب بھوک ستا رہی ہو اور یہ بھی یقین ہو کہ اس پورے دن میں اور اس پورے علاقہ میں اس کے سوا کچھ کھانے کو نہیں ملے گا، تو پھر اس کا اپنا ہی مزہ ہے۔سینیگال میں پہلی تبلیغی میٹنگ اسی شام مکرم حمد باہ صاحب نے اپنے گاؤں میں ایک تبلیغی میٹنگ کا اہتمام کیا۔گاؤں کے کافی لوگ تشریف لائے۔حسب توفیق ان تک پیغام صداقت پہنچایا۔رات گئے تک سوال و جواب کا دلچسپ سلسلہ چلتا رہا۔حاضرین مجلس نے کافی دلچسپی کے ساتھ پروگرام سنا اور سراہا۔میٹنگ کے بعد واپس اپنے مکئی کے کھیت میں شب بسری کے لئے آگئے۔اپنے کمرے میں پہنچے۔میزبان نے 50