ارضِ بلال

by Other Authors

Page 313 of 336

ارضِ بلال — Page 313

ارض بلال- میری یادیں ) پر وہی مسکراہٹ تھی اور جس طرح میں نے خواب میں دیکھا تھا۔بعینہ وہ سارا واقعہ پیش آیا تھا۔ہم سب حیران ہو گئے۔ان دنوں فون وغیرہ کی سہولت تو نا پید تھی۔اس لئے چند روز بعد شاہ صاحب کے ذریعہ پیغام ملا کہ آپ فلاں روز کام کے لئے حاضر ہو جائیں۔والد صاحب کام پر حاضر ہو گئے۔تھوڑے ہی عرصہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک صاحب نے آپ کی تنخواہ میں ایک معقول اضافہ کر دیا اور خدا تعالیٰ کے احسانات کی ایسی بارش ہوئی کہ ہمارے مالی حالات بہت تیزی سے بدلنا شروع ہوئے۔پہلے ایک بھائی بیرون پاکستان چلے گئے۔پھر والد صاحب بھی بحرین چلے گئے پھر دیکھتے ہی دیکھتے سارا خاندان ہی دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پھیل گیا۔فالحمد لله على ذلك ”اے آزمانے والے یہ نسخہ بھی آزما - دوفرشتہ سیرت بزرگ خاکسارجب جامعہ احمدیہ درجہ ثانیہ کا طالب علم تھا تو ایک مرتبہ بہت بیمار ہو گیا۔پہلے تو ربوہ سے مختلف ڈاکٹرز و حکماء سے علاج کیا گیا مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق کوئی افاقہ نہ ہوا۔اس طرح پرنسپل صاحب سے رخصت حاصل کی تاکہ اپنے آبائی گاؤں جا کر والدین کے پاس رہوں اور علاج وغیرہ کراؤں۔گجرات شہر کے بعض ڈاکٹر ز صاحبان سے علاج کرایا گیا۔مگر نتیجہ وہی رہا۔مرض بڑھتا گیا اور جسمانی طور پر سخت کمزوری ہوگئی۔بدن بہت لاغر ہو گیا جس کے باعث والدین سخت پریشان تھے۔ایک روز مکرم محمد دین صاحب مربی سلسلہ جوان دنوں گجرات شہر میں بطور مربی تعینات تھے ، ہمارے گاؤں تشریف لائے۔خاکسار کے چونکہ پرانے ملنے والے تھے اور جامعہ کے حوالہ سے بھی ایک تعلق تھا۔مجھے دیکھ کر بہت پریشان ہو گئے اور فرمانے لگے کہ ابھی تیار ہو جاؤ میں تمہیں جہلم بھجوا رہا ہوں۔ان دنوں مکرم ڈاکٹر سید غلام مجتبی صاحب جہلم ہسپتال کے انچارج تھے۔آپ 313