ارضِ بلال — Page 309
ارض بلال- میری یادیں ) درخواست کی اور اسے بتایا کہ مجھے آپ سے ایک ضروری کام ہے۔اسی روز شام کے قریب وہ میرے گھر آ گیا۔اسے میں نے بتایا کہ مجھے اپنی فیملی کے لئے کل ہی سینیگال کا ویزہ چاہیے اور اس کے پاس ساری کیفیت بیان کی۔کہنے لگا کہ پاکستانیوں کے لئے ویزہ ملنا بہت مشکل کام ہے۔بہر حال میں کوشش کرتا ہوں۔مجھے علم تھا کہ اس کے وزارت داخلہ میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔اللہ تعالیٰ اسے بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے۔نہ جانے کس طرح اس نے اگلے روز شام تک میری فیملی کے لئے وزٹ ویزہ کا انتظام کر لیا۔اگلے روز میری فیملی نے ڈاکار پہنچنا تھا۔عمر جوب صاحب خود میرے ساتھ ایئر پورٹ پر آگئے۔جہاز تک چلے گئے اور میری فیملی کو ساتھ لیا۔امیگریشن کی کارروائی مکمل کروا کر میرے پاس آئے اور کہا استاذ آپ کی فیملی آپ کے پاس پہنچ گئی ہے۔اب مجھے اجازت چاہیے۔آج تک میں اللہ تعالی کی غیبی امداد، غمگساری اور دلجوئی کے اس حیران کن واقعہ پر اس کی ذات بابرکات کا ممنون اور شکر گزار ہوں۔309