ارضِ بلال

by Other Authors

Page 184 of 336

ارضِ بلال — Page 184

ارض بلال- میری یادیں ) وہاں پر چند احباب جماعت سے ملاقات ہوئی۔ان میں ایک درویش صفت بزرگ مکرم علی بایو صاحب سے بھی ملاقات ہوئی۔یہ دوست بلالی رنگ و روپ ،طویل القامت ، قوی الجثہ ، پیشانی پر علامات اثر سجود، چہرے مہرے سے لگتا تھا کہ زندگی کی پچاس بہاریں دیکھ چکے ہیں کیونکہ بالوں میں کہیں کہیں سفیدی کی جھلک نمایاں تھی۔آپ BASSE سے تقریبادوکلومٹر کے فاصلہ پر واقع ڈانفا کنڈا گاؤں کے باسی تھے۔ان کا تعلق گیمبیا کے مشہور مذہبی قبیلہ جہانکے JAHANKI سے تھا۔یادر ہے کہ ملک بھر میں مذہبی درس و تدریس اور پیری مریدی کے کاروبار پر اس قبیلہ کی اجارہ داری تھی۔افریقن بے چارے تو کیا ، اگر کبھی آپ کو فرانس جانے کا اتفاق ہوتو وہاں بھی آپ کو بہت سے لمبے تگڑے افریقن جبه پوش، صاحب ریش ، سر پر ٹوپی سجائے تیزی اور پھرتی کے ساتھ تسبیح کے دانوں کے ساتھ شغل کرتے ملیں گے دراصل یہ اپنے تعویذ گنڈے کے کاروبار کے سلسلہ میں ادھر آئے ہوئے ہیں۔گیمبیا میں انکے اچھے اچھے خوبصورت کئی منزلہ مکانات انکے کاروبار کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور لطف کی بات ہے کہ بہت سے پڑھے لکھے فرانسیسی بھی ان کے دام فریب کا شکار ہو جاتے ہیں۔ان پیروں فقیروں میں سے اکثر کا تعلق اسی قبیلہ سے ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے رنگ بھی عجیب ہیں يخرج الحى من المیت کے موافق قادر مطلق نے اس قبیلہ کی چند سعید فطرت اور فرشتہ سیرت روحوں کے سینوں میں ایمان و عرفان کی ایسی شمعیں فروزاں فرمائیں کہ جن کی روحانی لپک سے بے شمار مردہ قلوب بھی نور ہدایت سے جگمگا اٹھے۔نگے پاؤں ایک آبلہ یادیوانہ ایک خاص بات میں نے دیکھی کہ وہ بزرگ ننگے پاؤں ادھر ادھر گھوم رہے تھے۔میں نے بڑی حیرانگی کے ساتھ مکرم داؤد احمد حنیف صاحب سے ان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ بزرگ جوتے استعمال نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان کے پاؤں کی جلد اس قدر سخت ہو چکی تھی کہ 184