ارضِ بلال — Page 134
ارض بلال- میری یادیں ) کہنے لگے اس چار دیواری پر جتنا خرچہ آئے وہ میں ادا کروں گا۔لیکن کسی کو اس کا علم نہیں ہونا چاہئے۔یہ ایک خاصا بڑا پرا جیکٹ تھا۔آپ نے اکیلے ہی اس کو مکمل کر دیا۔یہ اخلاص ، محبت اور قربانی مسیح محمدی کی برکات کا فیض ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جنت نعیم میں جگہ عطا فرمائے۔مکرم فوڈے صابالی صاحب فرافینی ، جماعتی اعتبار سے گیمبیا کا ایک خاص قصبہ ہے۔یہی وہ قصبہ ہے جہاں پر ڈاکٹر الحاج فرمان سنگھاٹے صاحب گورنر جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنا کاروبارحیات چلایا کرتے تھے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یہاں پر ایک بہت ہی مخلص جماعت ہے۔ڈاکٹر سنگھاٹے صاحب کا مارکیٹ کے قریب برلب سڑک ایک خاصہ بڑا قطعہ زمین تھا جس میں ان کی ایک فارمیسی تھی۔بقول راوی ایک بار مولانا غلام احمد بدوملہی صاحب امیر جماعت گیمبیا اس علاقہ میں دورہ پر تشریف لائے۔ان دنوں جماعت کی کوئی اپنی مسجد نہ تھی۔مکرم بدوملہی صاحب نے مکرم سنگھائے صاحب کو تحریک کی کہ آپ اپنے پلاٹ میں سے ایک چھوٹا حصہ جو برلب سڑک ہے وہ جماعت کے لئے وقف کر دیں، بلکہ خود ہی اپنی چھڑی کے ساتھ نشان لگا دیا کہ اس حصہ پر مسجد بنوا دیں۔مکرم سنگھاٹے صاحب نے مکرم مولوی صاحب کی درخواست پر لبیک کہتے ہوئے وہ جگہ جماعت کو دیدی۔بعد ازاں احباب جماعت نے وہاں پر خستہ بلاکس کے ساتھ ایک چھوٹی سی مستطیل کمرہ نما مسجد تعمیر کر دی۔یہ وہ مسجد تھی جس میں بہت سے مخلصین جماعت نے اپنے مالک و خالق کے ساتھ راز و نیاز کی باتیں کی ہوں گی۔غالبا 1990ء کی بات ہے ، خاکسار نے محسوس کیا کہ مرور زمانہ کے ساتھ خستہ عمارت اور خستہ ہو گئی اور بفضلہ تعالیٰ جماعت کی تعداد میں ترقی اور اضافہ کی وجہ سے اس مسجد کا دامن پناہ تنگ ہو چکا ہے۔اس لئے ایک کشادہ جگہ کی ضرورت تھی جہاں پر مربی ہاؤس اور خانہ خدا تعمیر کئے 134