عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 89 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 89

افسوس کہ مسلمان معترضین حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دشمنی میں ایسے اعتراضات کرنے سے بھی باز نہیں آتے جو ڈائریکٹ قرآن کریم اور آنحضرت صلی علیم پر پڑتے ہیں۔ایسے اعتراض کرنے والے آنحضرت صلی ال نی اور اسلام پر غیر مسلموں کے اسی طرح کے اعتراضات کے جواب دینے کا حق کھو چکے ہیں۔اور یوں خداتعالی نے شاید ایسے اعتراضات کی پاداش میں ان سے اسلام کے دفاع کا حق چھین کر اپنے مسیح کے ہاتھ میں دے دیا ہے۔* دوسری اصولی بات تو ارد اور اس کی ضرورت چوری تو وہ ہوتی ہے کہ پوری کی پوری عبارتیں مع اس کے مطالب کے اٹھا کر اپنے نام سے شائع کر دی جائیں۔لیکن اگر کوئی دس ہزار فقرات پر مشتمل ایک کتاب یا کئی کتب لکھتا ہے اور اس میں دس بارہ فقرے یا پچاس فقرے ایسے بھی آجاتے ہیں جن کی نظیر دوسری کتب میں موجود ہے، تو ایسی بات کو سرقہ کہنا سراسر جہالت ہو گی۔اس کی وضاحت بھی حضور علیہ السلام نے خود فرما دی۔فرمایا: بیس ہزار فقرہ میں سے دس باراں فقرے جن میں سے کوئی آیت قرآن شریف کی اور کوئی عرب کی مثال اور کوئی بقول اُن کے حریر ی یا ***89