عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 17
عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان فِي جُمُوعِ الْمُخَالِفِيْن؟ وَإِنِّي مَعَ ذَلِكَ عُلّمتُ أَرْبَعِيْنَ أَلْفًا مِنَ اللُّغَاتِ الْعَرَبيَّةِ، وَأُعْطِيْتُ بَسْطَةٌ كَامِلَةً فِي الْعُلُومِ الأَدَبِيَّة۔“ (مكتوب احمد، روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۲۳۴) 66 قلت جہد اور معمولی جستجو کے باوجود عربی زبان میں میر اکمال میرے رب کی طرف سے ایک واضح نشان ہے تا کہ وہ خدا لوگوں پر میرا علم اور ادب ظاہر فرمائے۔پس مخالفین کے گروہ میں کوئی ہے جو اس امر میں میرے ساتھ مقابلہ کر سکے ؟ اور اس معمولی کوشش کے باوجود مجھے چالیس ہزار عربی لغات سکھائے گئے ہیں اور مجھے علوم ادبیہ میں کامل وسعت عطا کی گئی ہے۔چالیس ہزار عربی لغات سے مراد اگر محض چالیس ہزار مادے سمجھا جائے تو یہ کامل وسعت علمی کا ہی حصہ سمجھا جائے گا۔اس سے ثابت ہوا کہ چالیس ہزار لغات سے مراد کچھ اور بھی ہے جسے سمجھنے کیلئے ہمیں لغات عربیہ کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔اب سوال یہ ہے کہ یہ لغات کیا ہیں؟ یہ لغات مختلف الفاظ، مفردات تراکیب و محاورات اور اسالیب واستعمالات عرب ہیں جو مختلف قبائل عرب میں مختلف اشکال میں استعمال ہوتے تھے۔کبھی 17