عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 116 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 116

پھر یہ بات بھی آپ یاد رکھیں کہ صرفی نحوی غلطیاں نکالنے میں عجلت نہیں کرنی چاہئے۔کچھ تھوڑا عرصہ گزرا ہے کہ ایک مخالف مولوی نے اسی طرح میری تالیف میں غلطیاں نکالیں۔دوسرے اہل علم اور مخلص نے وہی غلطیاں قرآن سے نکال کر ان کی صحت کر دی ہے۔ایک مخالف نے ایک شعر کے وزن میں بحث کی۔اسی وقت ایک ادیب عربی نے قدماء میں سے ایک مسلم اور مشہور شاعر کا شعر پیش کیا۔یہ خد اتعالیٰ کا فضل ہے کہ ہماری جماعت کے ساتھ کئی ایک ادیب شامی، مدنی اور اسی ملک کے ہندوستانی شامل ہیں۔نوبت بہ نوبت علماء اس جگہ رہتے ہیں۔عزیز من! صرف نحو کا میدان بڑا وسیع ہے۔صلوں میں دیکھو کہ کس قدر اختلاف ہے بعض اوقات ایک ایک لفظ کے تین تین چار چار صلے آجاتے ہیں۔جیسا کہ بَارَكَكَ، بَارَكَ اللهُ لكَ ، بَارَكَ اللهُ فيكَ، بَارَكَ اللَّهُ عليكَ۔أَنْظُرْ۔بعض جگہ من کی جگہ عن اور عن کی جگہ من اور فا کی جگہ با اور با کی جگہ فا۔اور نئے محاورہ میں بہت فرق آگیا ہے۔غرض یہ بڑا نازک امر ہے مجھے تعجب ہے کہ آپ کیوں اس میں پڑتے ہیں۔اور کیوں ایسا دعویٰ کرتے ہیں کہ میں صرفی نحوی غلطیاں ملک میں شائع کروں گا۔عزیز من اگر کوئی واقعی غلطی ہو گی تو ہمیں کب انکار ہے۔[116]