انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 97 of 193

انوار خلافت — Page 97

۹۷ بہت نرمی کرنی پڑتی ہے۔تاہم میں اس بات سے خوش ہوں کہ دس ہی پکے احمدی ہوں لیکن اس بات سے سخت ناخوش ہوں کہ دس کروڑ ایسے احمدی ہوں جو حضرت مسیح موعود کا حکم نہ ماننے والے ہوں پس وہ لوگ جو ایسے ہیں وہ سن لیں کہ حضرت مسیح موعود نے اس بات پر بہت زور دیا ہے اس لئے اس پر ضرور عمل درآمد ہونا چاہئے۔میں کسی کو جماعت سے نکالنے کا عادی نہیں لیکن اگر کوئی اس حکم کے خلاف کرے گا تو میں اس کو جماعت سے نکال دوں گا۔ابھی چند ماہ ہوئے ایک شخص نے غیر احمدیوں میں اپنی لڑکی دی تھی میں نے اسے جماعت سے الگ کر دیا۔بعد میں اس نے بہت توبہ کی اور معافی مانگی لیکن میں نے کہا کہ تمہارا یہ اخلاص بعد از جنگ یاد آیا ہے۔اس لئے برکلہ خود بائد زد کے مطابق اپنے سر پر مارو۔ہمیں دیندار لوگوں کی ضرورت ہے۔میں اگر کسی کی بیعت لے بھی لوں تو کیا اس وقت تک وہ احمدی ہو سکتا ہے جب تک کہ خدا کی نظر میں احمدی نہ ہو۔احمدی اصل میں وہی ہے جو خدا کی نظر میں احمدی ہے۔میرے احمدی کر لینے سے کوئی احمدی نہیں بن جاتا۔پس تم خدا تعالیٰ کی نظر میں احمدی بنو۔اور وہ اس طرح کہ حضرت مسیح موعود کے تمام احکام کو پوری پوری طرح بجالا ؤ۔خدا تعالی تمہیں توفیق دے۔گورنمنٹ کی وفاداری ایک اور خاص بات ہے جس کا بیان کر دینا بھی نہایت ضروری ہے کیونکہ اس کے متعلق بھی حضرت صاحب نے بار بار تا کید فرمائی ہے۔میں نے پچھلے جلسہ پر اس کے متعلق بیان کیا تھا اور وہ گورنمنٹ کی وفاداری ہے۔اس گورنمنٹ کے ہم پر بڑے بڑے احسان ہیں۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مونہہ سے بار ہا سنا ہے کہ اس گورنمنٹ کے ہم پر اتنے احسان ہیں کہ اگر ہم اس کی وفاداری نہ کریں اور اسے مدد نہ دیں تو ہم بڑے ہی بے وفا ہوں گے۔میں بھی یہی کہتا ہوں کہ گورنمنٹ کی وفاداری ہمیں دل وجان سے کرنی چاہئے۔میں