انوار خلافت — Page 83
۸۳ ٹریکٹ لکھے جائیں جن میں موٹی موٹی دلیلیں لکھی جائیں۔اور بار یک باتوں میں نہ پڑا جائے۔کیونکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں کہ جب ان پر کوئی اعتراض کر بیٹھتا ہے تو جواب نہیں دے سکتے۔ان رسائل کو پڑھ کر انشاء اللہ وہ اس قابل ہو جائیں گے کہ کسی کے سوال کے جواب میں لا جواب نہ ہوں۔اسی طرح نبیوں کے ثبوت میں ان کے افعال میں ان کے نشانات میں اور دعا، الہام، قیامت وغیرہ کے متعلق جو بہت ضروری باتیں ہیں ، پندرہ پندرہ یا ہیں ہیں صفحات کے رسالے لکھے جائیں۔جن کو لوگ جلدی سے پڑھ لیا کریں۔اور جو مہینہ میں دو تین چار بار پڑھنے سے حفظ ہو جائیں اور جب تک کوئی دوسرا ٹریکٹ نہ نکلے۔پہلے کو اچھی طرح یاد کر لیا جایا کرے۔پس میں نے علم کے حاصل کرنے کے لئے چار تدبیریں بتائی ہیں۔اول یہ کہ ہر ماہ میں ایک یا دو دفعہ قادیان آؤ اور آ کر قرآن پڑھو۔دوم پہلا پارہ ترجمہ قرآن کا خریدو اور پڑھو۔سوم اسباق قرآن پڑھو۔چهارم مختلف رسائل کے ٹریکٹوں کو پڑھو اور حفظ کرو۔ان باتوں کے علاوہ میرا ایک اور بھی ارادہ ہے مگر وہ ابھی وقت ، آدمی اور بہت سا روپیہ چاہتا ہے۔اگر میری زندگی میں خدا تعالیٰ نے اس کے متعلق اسباب پیدا کر دیئے تو میں اس پر بھی ضرور عمل کراؤں گا۔جو یہ ہے کہ کچھ ایسے مدرس مقرر کئے جائیں جو اچھے عالم ہوں۔وہ گاؤں یہ گاؤں اور شہر بہ شہر دورہ کرتے پھریں اور ایک جگہ پندرہ بیس دن ٹھہر کر وہاں کے لوگوں کو پڑھائیں پھر دوسرے گاؤں میں چلے جائیں۔اس طرح وہ ہر سال اپنے اپنے مقررہ علاقے میں دورہ کرتے رہیں ایسا کرنے سے انشاء اللہ بہت سے لوگ عالم بن جائیں گے اور دین سے واقف ہو جائیں گے یہ دین کی ناواقفیت ہی ہے کہ لاکھوں آدمی دہر یہ بن