انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 53 of 193

انوار خلافت — Page 53

۵۳ ہے۔اور آنحضرت سال یا سیستم حضرت موسیٰ کے مثیل ہیں۔غرض سورۃ جمعہ کو سورۃ صف کے ساتھ رکھ کر خدا نے اسمه احمد کی پیشگوئی کو اور بھی صاف کر دیا ہے۔اور بات بالکل صاف ہے خواہ کوئی مانے یا نہ مانے یہ اس کا اختیار ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تم لوگ جو مسیح موعود کے ماننے والے ہو۔صحابہ احمد سے ہو اور رسول کریم صلی السلام کی بعثت ثانیہ پر ایمان لانے والے ہو اس وقت کوئی اور جماعت نہیں جو تمہارا مقابلہ کر سکے۔اس وقت سلسلہ احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے صحابہ کے ہم رنگ کر دیا ہے اور یہی ایک جماعت ہے جو ہر قسم کے دکھ تکلیفیں اور مصیبتیں اٹھاتی ہے۔لیکن پھر بھی دین خدا کے پھیلانے سے باز نہیں آتی اور نہ تھکتی ہے۔اس میں کچھ شک نہیں کہ تمہیں جرات دلانے اور زیادہ جوش سے کام کرنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ تم میں یہ کمی ہے یہ نقص ہے یہ کمزوری ہے لیکن تم ہی دنیا میں ایک ایسی جماعت ہو جس کا کوئی نمونہ نہیں اور تمہیں وہ ہو جو صحابہؓ کا پورا پورا نمونہ ہو۔اب کوئی اندھا ہی ہوگا جو یہ کہے کہ تم صحابہ کے رنگ میں رنگین نہیں ہو۔گواس وقت دنیا کی نظروں میں تم غریب اور کمزور ہو مگر خدا کی نظر میں تم بہت طاقتور ہو۔دنیا کی نظروں میں ذلیل ہولیکن خدا کے حضور تمہارا بہت بڑا درجہ ہے اور بہت عزت رکھتے ہو۔اس لئے وہ دن آ رہے ہیں جبکہ خدا تعالیٰ تمہیں دنیا کی نظروں میں بھی کامیاب اور با مراد کر دے گا اور دنیا اپنی آنکھوں سے تم میں جماعت احمد کی پیشگوئی پوری ہوتی دیکھ لے گی۔