انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 180 of 193

انوار خلافت — Page 180

۱۸۰ پڑتا ہے اور وہ یہ کہ اگر یہ درست ہے تو اس طرح آنحضرت سائیلی یہی ہم کی ہتک ہوتی ہے کیونکہ آپ تمام انبیاء کے جامع ہیں اور تمام کی صفات اپنے اندر رکھتے ہیں۔مگر مرزا صاحب دعوئی کرتے ہیں کہ میں محمد بھی ہوں جس سے ماننا پڑتا ہے کہ آپ میں دوہرے کمالات ہیں۔اس لئے آنحضرت مصلای ایام سے بڑے ہیں کیونکہ رسول اللہ تمام پچھلے انبیاء کے قائم مقام تھے مگر مرزا صاحب آپ کے بھی قائم مقام بنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔لیکن یہ ایک دھوکا لگا ہے جو کم سمجھی کا نتیجہ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ آنحضرت ملا یلم تمام انبیاء کی تفصیل ہیں اور حضرت مرزا صاحب آپ کے بروز اور مثیل۔لوگ تو کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے صرف چار نبیوں کے نام اپنے نام قرار دیئے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ آپ تمام انبیاء کے نام رکھتے تھے۔چنانچہ حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ میں عیسی ہوں۔ہارون ہوں۔موسیٰ ہوں۔ابراہیم ہوں۔داؤ ہوں۔یہ تو اپنے نام لے دیئے ہیں لیکن آپ کے نام ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے نام تھے۔اور پھر آپ آنحضرت صلی لی ایم کے غلام ہی تھے۔کیونکہ آپ نے سب کچھ آنحضرت میان ایام کے ذریعہ ہی حاصل کیا تھا۔آپ کا نام ابراہیم ، موسیٰ عیسی ، ہارون وغیرہ اس لئے تھا کہ آپ ان کی تفصیل تھے۔اور محمد اس لئے تھا کہ آپ ان تمام انبیاء کے جامع تھے۔پس بلحاظ الگ الگ صفات کے آپ ہر ایک نبی کا نام پانے والے تھے مگر مجموعی لحاظ سے آپ محمد تھے۔اور چونکہ آپ نے یہ تمام کمالات محمد کی اطاعت میں پائے تھے اس لئے آپ ان کے غلام بھی تھے۔حضرت مسیح موعود کے انتے نام کیوں رکھے گئے اب ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بجائے اس کے کہ یہ کہا جاتا کہ کرشن ، بدھ مسیح اور محمد دوبارہ آئیں گے۔کیوں یہ نہ کیا گیا کہ سب کی طرف سے ایک ہی نبی کے آنے کی خبر دے دی جاتی۔اس طرح تمام لوگ ایک نقطہ پر بھی جمع