اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 82 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 82

88 82 نظام ربوبیت از غلام احمد پرویز فردوس گم گشته از غلام احمد پرویز خدا اور سرمایہ دار از غلام احمد پرویز اشاعت القرآن ( یہ چکڑالویوں کا رسالہ تھا) سولہویں بنڈل میں یہ شامل کیا گیا۔دوسنی شیعہ اتحاد کے لئے مخلصانہ اپیل از محمد دین صاحب بٹ لنڈا بازار لاہور (جس میں انہوں نے کہا ہے حضرت یزید خلیفہ برحق تھے اور امام حسین کا کوئی حق نہیں تھا کہ ان کے خلاف جنگ کرتے ) دو نوادرات“ از اسلم جیراجپوری غنیۃ الطالبین از حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ ظہور علی بمقام قاب قوسین از مبلغ اعظم محمد اسماعیل صاحب بانی درس آل محمد ( اس میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ قاب قوسین میں جب رسول اللہ پہنچے تو حضرت علی اس وقت رونق افروز تھے۔) قاطع الانف الشيعة الشنيعة"۔( یہ کتاب پشاور سے شائع ہوئی۔اس میں شیعوں کے اصل عقائد بیان کئے گئے ہیں۔مگر شیعوں کے احتجاج کی وجہ سے گورنمنٹ انگریزی نے اس کو ضبط کر لیا تھا۔) وو تحفة العوام مواضع مباہلہ الفروع من جامع الکافی ( یہ سب شیعہ حضرات کا لٹریچر ہے ) ازمحمد بن یعقوب بن اسحاق الکلینی الرازی فتاوی رشیدیہ ( یہ مولانا رشید گنگوہی صاحب کے فتاوی ہیں ) ”رسالہ طوفان ( یہ بریلوی حضرات کا رسالہ تھا 23 مارچ 1956ء) الفضل (رجسٹر مختلف تواریخ کے ) آفاق «تسنیم“ کی فائلیں رئیس الاحرار از عزیز الرحمن جامعی ( جو انہوں نے اپنے والد حبیب الرحمن صاحب کی جن کو انہوں نے رئیس الاحرار کہا ہے، سوانح لکھی ہے اور یہ دتی سے چھپی ہے )