اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 50 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 50

50 50 وكـــنــــت مـــن الـــرحيــم : ی بسیط عطاءً رحمة لــلــعـــالـــميـــنــــا شاہ جی آپ رحمتہ للعالمین تھے۔اب میں آپ سے پوچھتا ہوں نبی کتنے ہوئے؟ بتائیے؟ حافظ صاحب! حافظ محمد نصر الله صاحب:۔ایک لاکھ چوبیس ہزار۔مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔ایک لاکھ چوبیس ہزار۔یہ آنحضور ﷺ کی حدیث میں موجود ہے۔فرمایا حضور نے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی تھے اور امتیں بہتر تھیں۔تو ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی تھے مگر رحمہ للعالمین کتنے گذرے ہیں؟ ایک ہی گذرا ہے۔مفتی محمود صاحب اور دیو بندی امت مانتی ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ رحمت للعالمین تھے اور عطاء اللہ بخاری بھی رحمۃ للعالمین۔تو محض نبی ہونے کا قصہ نہیں۔اصل قصہ یہ ہے کہ نبوت کے معاملہ میں یہ تو رحمتہ للعالمین بنائے بیٹھے ہیں اور اس کے باوجود یہ پیش کر رہے ہیں۔اب میں اختصار سے کام لیتا ہوں۔وقت ختم ہوا اور قصہ باقی ہے۔ع سفینہ چاہئے اس بحر بیکراں کے لئے اس کو پیش کرنے والے نورانی صاحب بھی تھے جو اہلسنت والجماعت کے سر براہ سمجھے جاتے ہیں۔حضرت ملا علی قاری جو کہ مکہ میں مدفون ہیں اور جنہیں مجدد اہلسنت قرار دیا جاتا ہے۔انہوں نے ” موضوعات کبیر میں یہ لکھا ہے کہ خاتم النبیین کے معنے اتنے ہی ہیں لا یاتی نبی بعدہ ينسخ ملته و لم یکن من امتہ کہ آپ کے بعد کوئی بھی ایسا نبی نہیں آئے گا جو کہ آنحضرت صلحم کی شریعت کو منسوخ کرے اور آپ کی امت میں سے نہ ہو۔امتی نبی آئے گا، جو آئے گا محمد صلعم کا غلام بن کر آئے گا۔( موضوعات کبیر صفحہ 58-59 مطبع مجتبائی۔دہلی ) پھر فتاویٰ مولوی عبدالحی جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے کے چوٹی کے اہلحدیث تھے۔دیو بند میں حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی جن کو خدا نے دراصل بھجوایا ہی ختم نبوت کی وضاحت کرنے کے لئے تھا۔اللہ تعالیٰ کی ہزاروں ہزار رحمتیں اور برکتیں ان پر ہوں۔انہوں نے اس