اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 413 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 413

413 کارروائی کا تذکرہ خلیفہ وقت کی زبانِ مبارک سے ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب: سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کے صفحہ نے اسمبلی کی کارروائی کے ضمن میں احباب جماعت کے سامنے کچھ ذکر فرمایا تھا۔میں چاہوں گا کہ وہ بھی آپ احباب کو پڑھ کر سنا دیں۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔جزاکم اللہ ! اللہ تعالیٰ کی خاص تائید سے ایک بیان آپ نے ” تاریخ انصار اللہ جلد دوم میں ابھی حال میں ہی شائع فرما دیا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے تصرفات ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی تحریر میں سنا دیتا ہوں۔” تاریخ انصار اللہ جلد دوم 96-95 پر زیب قرطاس ہوئی ہے۔حضور انور نے فرمایا:۔74ء میں جب میں نیشنل اسمبلی گیا ہوں ، خدا تعالیٰ نے بہت نشان دکھائے۔بہت بڑا نشان یعنی عجیب ہے اپنی کمیت Volume کے لحاظ سے کہ جب انہوں نے کہا کہ پہلے تو زبر دستی مجھے بلایا، ہم نے کراس ایگزیمن (Cross Examine) کرنا ہے۔پہلے کہا کہ محضر نامہ خود پڑھو جماعت کا۔ہم سوال کریں گے۔آپ جواب دیں۔مجھے پتہ لگا تو میں نے پیغام بھیجا کہ 90 سال پر پھیلا ہوا ہے ہمارا لٹریچر اور مذہب کا معاملہ ہے۔بڑا سنجیدہ ہے اور میں نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ سارالٹر پچر مجھے زبانی یاد ہے۔ایک دن پہلے آپ سوال لکھ دیں، بھجوا دیں۔ہمیں دے دیں۔اگلے دن ہم جواب دے دیں گے۔انہوں نے کہا نہیں۔ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ اُسی وقت سوال ہو گا اُسی وقت آپ جواب دیں گے۔میں نے کہا ٹھیک ہے۔دعا کی بھی اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے۔قریباً ساری رات میں نے دعا کی خدا سے۔خیر مانگی اس سے۔صبح کی اذان سے ذرا پہلے مجھے یہ کہا گیا وَسِعُ مَكَانَكَ إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِنِينَ مہمان تو پہلے سے بھی زیادہ آئیں گے۔اتنی بڑی خوشخبری۔یہ استہزا کا منصوبہ تو بنا رہے ہیں۔یہ ٹھیک ہے۔لیکن فکر کیوں کرتے ہو؟ ہم تمہارے لئے کافی ہیں۔ان کی رپورٹ جو تھی وہ یہ تھی کہ انہوں نے گیارہ دنوں