اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 23 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 23

23 23 سے عالم اسلام کا اجماع ہو گیا ہے کہ ”مرزائی‘ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔جزاکم اللہ۔مولانا! آپ نے یہ بات بیان فرمائی کہ احمدیوں کو اقلیت شاہ فیصل کے دباؤ کے نتیجہ میں بھٹو حکومت نے قرار دیا تھا۔کیا یورپ اور امریکہ کے کوئی دانشور بھی ایسے ہیں جنہوں نے یہ انکشاف کیا ہو؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔اس سلسلے میں میں یہ عرض کروں گا کہ انسائیکلو پیڈیا برٹینی کا اور بعض اور جو Western لٹریچر ہے اس میں یہ شائع شدہ بات ہے کہ یہ فیصلہ شاہ فیصل اور سعودی عرب کے پریشر کے نتیجہ میں کیا گیا تھا۔یہ چیز پاکستان میں بھی چھپ چکی ہے۔یہ نہیں ہے کہ یہ چیز اہل پاکستان سے اوجھل ہو بلکہ یہاں کے دانشوروں نے بتانے کے لئے کہ کس طرح غیر ملکی استعماری طاقتیں ہم پر دباؤ ڈال کر فیصلہ کراتی ہیں ، انہوں نے اس بات کو شائع کیا ہے۔یہ میرے پاس اس وقت ماہنامہ نیا زمانہ ہے۔لاہور سے نکلتا ہے۔دسمبر 2005 ء کا یہ شمارہ ہے اور بڑی تفصیل کے ساتھ اس کے صفحہ 26 اور 27 پر روشنی ڈالی گئی ہے اور یہ لکھا ہے کہ غیر ملکی اخبارات نے کھل کر بتایا کہ یہ سب کچھ سعودی عرب کے دباؤ پر کیا گیا ہے۔آگے انگریزی الفاظ ہیں۔ایشین انسائیکلو پیڈیا نے لکھا کہ For some time back Pakistan Prime Minister Mr Z A Bhutto had been under great pressure from the Arab leaders especially King Faisal to declare Ahmadies heretics and he was unuimately forced to amend the constitution by an outbreak of serious riots throughout Punjab in June 1974۔گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو پر عرب لیڈروں بالخصوص شاہ فیصل کی طرف سے شدید دباؤ تھا کہ وہ احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیں۔آخر کار پنجاب میں ہولناک فسادات نمودار ہوئے۔