اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 296 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 296

296 ثناء اللہ صاحب تھے ، مولوی محمد حسین بٹالوی تھے۔کہہ رہے ہیں کہ اصل معرکہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی نے سر کیا تھا اور لکھا ہے کہ غیروں کے دلوں ، دماغ اور زبان سے بھی جاری ہو گیا کہ آج اس مضمون سے اسلام کو فتح ہوئی ، قرآن کو فتح ہوئی محمد رسول اللہ ﷺ کو فتح ہوئی۔مسئلہ جہاد حافظ محمد نصر اللہ صاحب۔مولانا صاحب ! اگلا سوال جو ہم آپ سے پوچھنا چاہ رہے ہیں اس کی اہمیت اس حوالے سے بھی ہے کہ آج بھی علماء اس کو اٹھاتے ہیں اور اس وقت اسمبلی میں بھی جب یہ سوال کیا گیا اور اس کا ایک خاص ماحول بنانے کے لئے مولانا شاہ احمد نورانی صاحب نے اسلام آباد میں انہی دنوں مسئلہ جہاد کے متعلق ایک بہت ہی اشتعال انگیز تقریر کی کیونکہ اسمبلی میں تو تقریر کی اجازت نہیں تھی۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔ایک طرف یہ مقدمہ لڑا جا رہا تھا اور دوسری طرف عوام میں اشتعال پھیلایا جا رہا تھا۔حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔جی۔اور اٹارنی جنرل صاحب نے بھی جب یہ سوال کیا تو اس وقت بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرا کو بڑے طمطراق سے پیش کیا اور با قاعدہ اشتعال دینے کی کوشش کی تو نائب مہدی کی حیثیت سے اسلامی مسئلہ جہاد پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے دو دن یعنی 20 اور 21 اگست 1974ء کو اسمبلی میں بہت تفصیلی وضاحت بیان فرمائی۔اس کی اگر آپ کچھ تفصیل بیان فرمائیں۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔یہ حقیقتا بڑا معرکۃ الآراء مسئلہ ہے اور آج بھی یہی ہے اور آج تو ایسے حالات ہیں کہ وہ کہتے ہیں نا۔صد سالہ دور چرخ تھا ساغر کا ایک دور جب میکدے سے نکلے تو دنیا بدل گئی تو آج ساری دنیا میں مسیح موعود علیہ السلام کے اس موقف کے نقارے بج رہے ہیں۔سعودی عرب سے آواز بلند ہو رہی ہے۔افغانستان سے بلند ہو رہی ہے۔خود افغانستان کے صدر اور