اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 235 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 235

235 گا کہ احراری لٹریچر میں یہ بات 1974 ء کے بعد بھی شائع شدہ موجود ہے اور وہ کتاب بھی میرے پاس ہے۔اس میں ایک احراری کے متعلق یہ لکھا گیا ہے کہ یہ کیسا فدائی ہے ختم نبوت کا کہ عالم خواب میں آنحضرت ﷺ کی زیارت ہوئی اور حضور نے فرمایا کہ مرزا صاحب سچے ہیں، جاؤ اور ان کی بیعت کر لو۔تو لکھا ہے کہ اس خواب دیکھنے والے احراری شخص نے کہا یا رسول اللہ مجھے ختم نبوت کے معنی آتے ہیں۔یہ احرار لٹریچر کی کتاب میرے پاس موجود ہے۔اس سے بڑھ کر آپ یہ دیکھیں یہ حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی کا بیان ہے اور چشم دید بیان ہے۔”تذکرۃ المہدی“ میں موجود ہے۔اس میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ میں لدھیانہ ٹیشن پر چہل قدمی کر رہا تھا کہ اچانک مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو اول المکفرین تھے، (سب سے پہلے کفر کا فتویٰ انہوں نے دیا اور ان احراریوں کے لحاظ سے محافظ ختم نبوت سب سے پہلے تو وہی ہیں۔باقی تو یہ ان کی جوتیوں کی خاک ہیں۔) حضرت پیر صاحب کہنے لگے کہ مولانا! آپ کو مرزا صاحب سے کوئی ذاتی دشمنی تو نہیں ہوگی۔اگر میں قرآن سے ثابت کر دوں کہ مرزا صاحب خدا کے فرستادہ ہیں تو پھر تو آپ کو انکار کی گنجائش نہیں ہوگی۔مولوی محمد حسین بٹالوی کہنے لگا کہ اگر قرآن سے ثابت ہو جائے کہ مرزا سچا ہے تو میں قرآن چھوڑ دوں گا مگر مرزا صاحب کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں گا۔یہ تذکرۃ المہدی میں لکھا ہے۔(ملاحظہ ہو صفحہ 330 ناشر حضرت میر قاسم علی صاحب۔ضیاء الاسلام پر لیس قادیان۔جون 1915ء) حضرت مرزا صاحب کے بعد اجرائے نبوت حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔آنحضرت ﷺ کی ذات اقدس ہم تمام مسلمانوں کے لئے بہت بابرکت ہے۔بار بار سوالات یہ کرتے رہے کہ کیا مرزا صاحب کے بعد بھی کوئی نبی آسکتا ہے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔یہ یقیناً سوال ہوا تھا مجھے اچھی طرح یاد ہے۔حضور نے اس کے جواب میں یہ فرمایا کہ آنحضرت ﷺ خاتم بھی ہیں اور فاتح بھی۔آئندہ وہی نبی آ سکتا۔جس پر مہر محمدی مثبت ہو۔اور یہ مہر صرف مسیح موعود کے لئے ہے۔جہاں تک امکان کا تعلق ہے حضرت شاہ اسماعیل شہید بالا کوٹ فرماتے ہیں:۔ہے