رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو

by Other Authors

Page 63 of 150

رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 63

شکی : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ تبوک کے موقعہ پر مقام حجر اترے تو آپ نے صحابہ کو کیا حکم دیا ؟ ج -: آپ نے صحابہ کو حکم دیا کہ اس کنویں سے پانی نہ پئیں اور نہ پانی بھریں یہ حکم سن کر صحابہ نے جواب دیا کہ ہم نے اس پانی سے آٹا گوندھ لیا ہے۔اور پانی بھریا ہے۔آپ نے حکم دیا کہ اس آٹے کو پھینک دو۔اور اس پانی کو بہا دور دبخاری جلد اول کتاب الانبیار باب قول الله) ( والی نمو دا فاهم صالحاً ) ایک روایت میں ہے کہ آپ نے صحابہ نو سے ارشاد فرمایا کہ نہ یہاں ٹھہرو اور نہ یہاں کسی چیز سے فائدہ اٹھاؤ۔ایسا نہ ہو کہ تم کسی مصیبت میں گرفتار ہو جاؤ۔اس لیے کہ اس بستی پر خدا کا عذاب نازل ہوا تھا۔ایک روایت میں ہے کہ حضور نے فرمایا کہ ایسی بستیوں میں داخل ہو تو خدا سے ڈرتے، بجز وزاری کرتے اور روتے ہوئے داخل ہو۔تاریخ ابن کثیر جلد نمیرا ما)