رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو

by Other Authors

Page 50 of 150

رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 50

والا۔نیک اور موقعہ محل کے مطابق کام کرنے والا۔صالح کے معنی ہیں درست جس میں صلاحیت پائی جائے۔صالح۔وہ شخص جس کی زندگی اپنے ماحول کے مطابق ہو اور جس کا وجود نیری خیر ہو۔شکش : حضرت صالح نے اپنی قوم کو کیا پیغام دیا۔ج : حضرت صالح نے اپنی قوم سے کہا کہ وہ خدائے واحد کی عبادت کریں جس نے انہیں زمین سے اٹھایا اور بلندی عطا کی اور اس میں آباد کیا اور خدا تعالے سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں۔اور اس کی طرف کامل رجوع اختیار کریں۔کیونکہ خدا تعالے قریب اور دعائیں قبول کرتا ہے۔ی :۔حضرت صالح نے اپنی قوم کو حصول عزت کا کیا طریق بتایا ؟۔ج : - حضرت صالح نے اپنی قوم کو عزت کے حصول کے لیے دو طریق بتائے۔ا اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔۲- اور میری اطاعت کرد جیسا کہ سورۃ الشعراء میں آتا ہے۔مَا تَقُوا اللهَ وَأَطِيعُونِ۔ترجمہ :۔پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرد۔شکل :۔حضرت صالح کی قوم نے آپ کی نصائح کا کیا جواب دیا ؟ ج : انہوں نے حضرت صالح کا تمسخر اڑایا اور آپ کو جھٹلایا اور کہا کہ ہم تو تم سے امیدیں لگائے بیٹھے تھے۔لیکن تو تو الٹا قوم کو تباہ کر رہا ہے۔اور ہمیں اپنے باپ دادوں کے عبادت کے طریق سے روک کر ان کی