رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 10
سورۃ اعراف رکوع ۲۲ میں اسماد سے مراد صفات الہیہ ہیں وَلِلهِ الأَسماء الحسنى نادعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي اسمائه سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ۔اور اللہ تعالے کے لیے تمام نیک صفات ہیں۔پس اللہ تعالے کو ان نیک ناموں سے یاد کرو۔اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں یعنی صفات میں غلط راستہ اختیار کرتے ہیں۔وہ اپنے اعمال کا بدلہ پائیں گے۔حضرت آدم کو فنون وعلوم کے اسرار اور ان کی حکمتیں بھی سکھائی گئیں۔ش:۔زبان کا علم کسی نبی کے ذریعہ جاری ہوا ؟ ج :- حضرت آدم علیہ السلام کے ذریعہ۔اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو زبان کے اصول بھی سکھا ئے تاکہ وہ تمدن کو قائم کر سکیں۔ش :- حضرت آدم علیہ اس نام کو نام کس بنا پر سکھائے گئے ؟ ج :- حضرت آدم علیہ السلام کو نام سمیات کی بنا پر سکھائے گئے یعنی ہر میں جو خصوصیت پائی جاتی ہے۔اس کی بنا پر اس کا نام رکھ کر ان کو سکھایا گیا۔ش - حضرت آدم کو کون سی زبان سکھائی گئی ؟ ہر چیز ج : عربی زبان - کیونکہ یہی وہ زبان ہے جو زبانوں کی ماں ام ای کینہ کہلاتی ہے۔ش : - حضرت آدم کو زبان کیسے سکھائی گئی در ابتدار میں حضرت آدم کو زبان ایسا نا سکھائی گئی۔( تفسیر کبر سورة النمل صفحه ۳۳۱) نی : جب اللہ تعالٰے نے حضرت آدم کو خلعت خلافت بخشا تو ملائکہ کو کیا حکم دیا ؟