انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 3 of 69

انبیاء کا موعود — Page 3

4 آپ نے اکثر کہانیوں میں پڑھا ہوگا کہ ایک بہت بڑا بادشاہ ہے۔بادشاہوں کا بادشاہ۔اس کی حکومت دُور دور تک پھیلی ہوئی ہے۔ہر طرف امن و سکون پہرے بھرے باغات لہلہاتی کھیتیاں۔سرسبز و شاداب میدان بادشاہ بڑا غریب پرور ہے۔اس کی رعایا اس سے بہت خوش ہے۔البتہ بادشاہ کی یہ حسرت پوری نہ ہوسکی کہ اسے بالکل اس جیسا بیٹا یا وارث بھی ملے۔جو اُس کی نیک نامی ہیں اضافہ کرے اور رعایا سے پیار ومحبت سے پیش آئے۔اگر کسی بادشاہ کو قابل جانشین مل جائے تو بادشاہ کی صفات کو زندہ رکھتا ہے۔یہ تو کہانی ہے اس دنیا کی۔ایک دنیا روحانی دنیا ہے۔ہم اس دنیا کی مثال دے کہ اب روحانی دنیا کی طرف آتے ہیں۔اگر چہ یہ دونوں عالم جدا جدا نہیں مگر مثال کو سمجھانے کے لئے روحانی دنیا کے بادشاہوں کے بادشاہ کی بات کرتے ہیں۔روحانی دنیا کے بادشاہ کی بھی خواہش تھی کہ اس جیسی صفات والہ اس کی تخلیق کی ہوئی دنیا کا شہزادہ ہو۔کیونکہ وہ بادشاہ صرف روحانی نظام کا بادت نہیں ہے بلکہ وہ اس مادی دنیا کا بھی بادشاہ اس کا سارا نظام سارا کنٹرول اس نے سنبھالا ہوا ہے۔اس کی سلطنت کی کوئی انتہا نہیں ہے۔اس کی عظمت اور شان کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔وہ بڑی قدرتوں اور طاقتوں کا مالک ہے۔کوئی چیز بھی اس کے قبضہ قدرت سے باہر نہیں اور ایک بات سے تھوڑا سا اندازہ لگانے کی کوشش کرو کہ یہ جو ہماری دنیا ہے۔جس