انبیاء کا موعود — Page 22
YA ان کو جو مجھ سے محبت کرنا چاہتے ہیں وہ میرے محبوب سے محبت کریں۔اب ان نشانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے پیارے آقا کی زندگی کو دیکھیں تو ایک عجیب دنیا نظر آتی ہے۔حضرت حسان بن ثابت بیان کرتے ہیں۔کہ جب آپ پیدا ہوئے تو مدینہ کا ایک یہودی ایک بلند مقام پر چڑھ کر بلند آواز سے کہہ رہا تھا کہ اس گروہ یہود! اس گروہ یہود ! لوگ اس کے گرد جمع ہو گئے کہ کیا ہو گیا ہے تجھے۔تو بولا " احمد کا ستارہ طلوع ہو گیا ہے میں میں وہ پیدا ہے ہوگا (سيرة ابن هشام حصہ اول صفحه ۱۸۲) (سیرۃ اس واقعہ کو بتانے کی وجہ یہ ہے کہ توریت میں بڑی نمایاں نشانیاں نھیں بگر خدا تعالیٰ بھی اس قوم کی فطرت سے واقف تھا اس لئے بار بار ان کو بتا رہا تھا کہ تم ان تمام باتوں کے باوجود مانو گے نہیں۔اور جب نہیں مانو گے تو میں بڑی قدرتوں طاقتوں والا خدا ہوں۔وہ میرا ہے میں اس کی حفاظت کروں گا اور تم سب مخالفین کو پکڑ لونگا۔اس لئے بہتری اسی میں ہے کہ اس کو مان لو۔یہی حال عیسائیوں کا تھا کہ وہ جانتے بوجھتے بھی ضد پر اڑے رہے اور نہ ماتا۔اور ان بدنصیب قوموں میں سے ہو خوش نصیب ماننے والے تھے انہوں نے چند نشانیوں پر ہی مان لیا۔اور نہ صرف وہ بلکہ ان کی اولادیں کبھی فائدہ میں یہ ہیں۔اور نہ ماننے والے نہ صرف خود بلکہ ان کی حکومتیں ، بادشاہتیں بھی تباہ وبرباد ہو گئیں اور جو خدا نے کہا تھا کہ اس سے ٹکر لینے والے اس کو تو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے بلکہ خود ختم ہو جائیں گے۔ٹوٹ جائیں گے بکھر جائیں گے۔دیسا ہی ہوا۔اور اب خدا صرف اور صرف امت محمدیہ سے کلام کرتا ہے۔اور کرے گا۔صرف شرط یہ ہے کہ اس کے محبوب سے محبت کرد۔اس کے سچے وارث کی بادشاہت میں داخل ہو جاؤ۔اس کے شہزادے کی اطاعت کرد بپھر میری محبت