انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 11 of 69

انبیاء کا موعود — Page 11

16 حضرت یسعیاہ علیہ السلام کی پیش گوئی حضرت یسعیاہ نبی جو حضرت اسحاق کی اولاد میں سے ہیں اور یہ حضرت عیسی کی پیدائش سے ۷۱۴ سال پہلے دنیا کی اصلاح کے لئے آئے۔اس وقت عرب کے علاقے حجاز میں حضرت اسمعیل کی اولاد آباد تھی (پیارے آقا جب پیدا ہوئے تو ان کو بارہ سو پچاسی سال ہو گئے تھے) لا - حضرت یسعیاہ نبی کو اللہ میاں نے جو کچھ بھی بتایا اس کو بیان کرنے سے پہلے آتا ہے۔" عرب کی بابت الہامی کلام گویا اس سے وضاحت ہوگئی کہ خدا نے بتایا ہے۔فرماتے ہیں " ہو نہ ایک برس مزدور کے سے۔ٹھیک ایک برس میں قیدار کی حشمت جاتی رہے گی اور تیر اندازوں کے جو باقی رہے قیدار کے بہادر لوگ گھٹ جائیں گے۔کہ خداوند اسرائیل کے خدا نے یوں فرمایا ہے۔یسعیاہ باب ۲۱ آیت ۱۷۱۳ اس پیشگوئی میں بتائی نشانیوں میں سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ قیدار کون ہے۔قیدار حضرت اسمعیل کے دوسرے نمبر کے بیٹے کا نام ہے۔بڑے کا نام ثابت تھا۔تریش قیدار کی نسل ہے جو ایک لمبے عرصے تک کعبہ کے متولی ہونے کی وجہ سے سارے عرب میں سب سے زیادہ معززہ اور باعزت مانے جاتے تھے اور پیارے آقا بھی قریش قبیلہ کی شاخ بنو ہاشم سے تعلق رکھتے تھے۔اس میں تشنشانی بتائی گئی کہ قیدار کی حشمت جاتی رہے گی۔کب جاتی رہے گی۔ٹھیک ایک سال بعد -