انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں

by Other Authors

Page 20 of 30

انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 20

40 39 علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت یونس نے مچھلی کے پیٹ میں جو دعا کی تھی کوئی بھی مسلمان وہ دعا کرے تو قبولیت کا موجب ہوتی ہے۔“ (تفسیر قرطبی جز و 11 صفحہ 334) حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا حضرت ایوب علیہ السلام بہت مالدار تھے۔بہت بڑا خاندان تھا۔وہ ایک مشرک ملک میں رہتے تھے جس کا بادشاہ طالم تھا۔اس کے ظلم کی وجہ سے آپ اپنے فرائض منصبی ادا نہیں کر سکتے تھے۔آپ نے اللہ تعالیٰ سے فریاد کی۔مجھے شیطان نے بہت دکھ اور عذاب دیا ہے۔(38:ص : 42) اور دعا کی - أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ۔(21: الانبياء: 84) ترجمہ: ' مجھے سخت اذیت پہنچی ہے اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔آپ کو ایک جلدی بیماری بھی تھی مولا کریم نے یہ دعائنی نہ صرف معجزانہ شفا عطا فرمائی بلکہ بادشاہ کے ظلم سے نجات کے لئے ہجرت کا حکم دیا۔ہجرت ایسے علاقے کی طرف ہوئی جہاں کے پانی میں جلدی امراض کے لئے شفا تھی اس طرح مشرک بادشاہ سے نجات اور جلدی بیماری سے شفا عطا فرمائی اور مزید فضل بھی عطا کئے قرآنی ارشاد ہے۔ترجمہ:۔اور پھر ہم نے اُسے اس کے اہل خانہ اور اُن کے علاوہ ان جیسے اور بھی عطا کر دئے اپنی رحمت کے طور پر اور اہل عقل کے لئے ایک سبق آموز ذکر کے طور پر۔(12: الانبياء: 85) حضرت زکریا علیہ السلام کی دعائیں حضرت زکریا علیہ السلام متوکل دعا گو نبی تھے۔اپنی عاجزانہ حالت کا واسطہ دے کر حصول اولاد کے لئے دعا کی۔قرآن پاک نے دعا کے اس انداز کوخوبصورتی سے بیان کیا ہے۔یہ ذکر ہے تیرے رب کی رحمت کا اُس کے بندے زکریا پر جب اُس نے اپنے رب کو دھیمی آواز میں پکارا۔کہا اے میرے رب! یقیناً میری ہڈیاں کمزور پڑ گئی ہیں اور سر بڑھاپے سے بھڑک اُٹھا ہے پھر بھی میرے رب میں تجھ سے مانگتے ہوئے کبھی بد نصیب نہیں ہوا۔( 19 : مریم : 3 تا 5) رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ (3 : ال عمران : 39) ہے۔ترجمہ :اے میرے رب ! مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ ذریت عطا کر۔یقیناً تُو بہت دعا سننے والا حضرت زکریا علیہ السلام کی ایک اور دعا قرآن پاک میں مذکور ہے۔ا رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ (21: الانبياء: 90) ترجمہ :اے میرے رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب وارثوں سے بہتر ہے۔پس ہم نے اس کی دعا کو قبول کیا اور اسے بیٹی عطا کیا اور ہم نے اس