حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 23
حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 23 سر اُٹھانے کی نہ بستر سے جو ہمت پائے کیا کرے آہ وہ مجبور وہ زار و ملین حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ نے اسی کاغذ پر اپنی بھاوج کو اس طرح تسلی دی ے رکھ تسلی دل بیمار ابھی آتے ہیں درد مزمن کی دوا باعث راح و تسکین حضرت صاحب اپنی چہیتی امتہ السمی کی حالت خوب سمجھتے تھے۔اللہ تعالی خوابوں میں بھی بنا چکا تھا کہ زندگی کم رہ گئی ہے۔آپ بیت الدعا میں جا کر صحت کی دعا کرتے ،صدقے دیتے اور تیمارداری کرتے۔9 دسمبر کو حالت بہت خراب ہوگئی۔آپ کلمہ طیبہ کا ورد کرتی رہیں۔آہستہ آواز میں کہا:۔میں خدا کے مسیح پر ایمان رکھتی ہوں میرا ایمان ایسا ہے جیسا خلیفہ المسیح کا پھر اپنے بھائیوں کو نکلا کر سب کا نام لے کر السلام علیکم کہا۔حضرت اماں جان سے اپنی مغفرت کی دعا کی درخواست کی اپنی نند حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے کہا ” میرے اور آپ کے تعلقات خاص تھے اور ہمیشہ اچھے رہے آپ ہمیشہ میرے لئے دعا کرتی