امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page vi
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : کرنے سے ملک کی مختلف قوموں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور محبت و مفاہمت پیدا ہوتی ہے۔آپ کی شدید خواہش تھی کہ لوگوں میں رواداری اور اخوت و محبت کی رُوح پیدا ہو۔بے شک آپ کی شخصیت لائق تحسین اور قابل قدر ہے کہ آپ کی نگاہ نے مستقبل کے کثیف پردہ میں سے دیکھا اور صحیح رستہ کی طرف رہنمائی کی۔اگر لوگ اپنی خود غرضی اور غلط لیڈرشپ کی وجہ سے اس سیدھے راستہ کو نہ دیکھ سکے تو یہ ان کی اپنی غلطی تھی اور نفرت و حقارت کے جو کھیت اُنہوں نے بوئے تھے ان کی فصل کاٹنے کے وہ ضرور مستحق ہیں۔“ اختصار کے پیش نظر اصل رسالہ میں سے چند اقتباسات پیش کئے جاتے ہیں۔جو دوست مکمل رسالہ مطالعہ کرنا چاہیں وہ اس کتاب کے پرنٹ لائن پر مندرج پتہ سے طلب فرمائیں۔اللہ تعالیٰ اس اشاعت کو ہر لحاظ سے با برکت بنائے اور دنیا میں امن و سلامتی کو ہمیشہ قائم رکھے۔آمین خاکسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر واشاعت قادیان