امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 16 of 65

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 16

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : اور اس بات کو عقلِ سلیم ہرگز قبول کرنے کے لئے طیار نہیں ہے کہ وہ خدا جو تمام دنیا کا خدا ہے جو اپنے آفتاب سے مشرق اور مغرب کو روشن کرتا ہے اور اپنے مینہ سے ہر ایک ملک کو ہر ایک ضرورت کے وقت سیراب فرماتا ہے وہ نعوذ باللہ روحانی تربیت میں ایسا تنگ دل اور بخیل ہے کہ ہمیشہ کے لئے ایک ہی ملک اور ایک ہی قوم اور ایک ہی زبان اس کو پسند آ گئی ہے اور میں سمجھ نہیں سکتا کہ یہ کس قسم کی منطق اور کس نوع کا فلسفہ ہے کہ پر میشر ہر ایک آدمی کی دُعا اور پر ارتھنا کو اس کی زبان میں سمجھ تو سکتا ہے اور نفرت نہیں کرتا مگر اس بات سے سخت نفرت کرتا ہے کہ بجز و یدک سنسکرت کے کسی اور زبان میں دلوں پر الہام کرے۔یہ فلاسفی یا ویدوڈ یا اس سر بستہ معما کی طرح ہے جو اب تک کوئی انسان اس کو حل نہیں کر سکا۔وید کی صحیح تعلیم میں دید کو اس بات سے متاز و سمجھتا ہوں کہ اس نے کبھی اپنے کسی صفحہ پر ایسی تعلیم شائع کی ہو کہ جو نہ صرف خلاف عقل ہو بلکہ پر میشر کی 16