امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 17 of 23

امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ — Page 17

امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ شرمندہ تعبیر نہ ہوا اور نہ کبھی ہوگا۔انشاءاللہ ۱۷ غلبہ اسلام کے متعلق جو بشارتیں دی گئی تھیں اُن کے پورا ہونے کے آثار ظاہر ہور ہے ہیں، مگر جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں ایک تیسری عالمگیر تباہی کی بھی خبر دی گئی ہے جس کے بعد اسلام پوری شان کے ساتھ دنیا پر غالب ہوگا، مگر یہ بشارت بھی دی گئی ہے کہ تو بہ اور اسلام کی بتائی ہوئی راہیں اختیار کرنے سے یہ تباہی مل بھی سکتی ہے۔اب یہ آپ کے اختیار میں ہے کہ اپنے خدا کی معرفت حاصل کر کے اور اسکے ساتھ سچا تعلق پیدا کر کے خود کو اور اپنی نسلوں کو اس تباہی سے بچالیں یا اس سے دوری کی راہیں اختیار کر کے خود کو اور اپنی نسلوں کو ہلاکت میں ڈالیں۔ڈرانے والے عظیم انسان نے خدا اور محمد کے نام پر (مندرجہ ذیل الفاظ میں ) آپ کو ڈرایا ہے اور اپنا فرض پورا کر دیا ہے۔میری یہ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کو اپنا فرض پورا کرنے کی توفیق دے۔میں اپنی تقریر اس عظیم شخص کے اپنے الفاظ پر ختم کرتا ہوں: وو یاد رہے کہ خدا نے مجھے عام طور پر زلزلوں کی خبر دی ہے پس یقیناً سمجھو کہ جیسا کہ پیشگوئی کے مطابق امریکہ میں زلزلے آئے ایسا ہی یورپ میں بھی آئے اور نیز ایشیا کے مختلف مقامات میں آئیں گے اور بعض ان میں قیامت کا نمونہ ہوں گے اور اس قدر موت ہوگی کہ خون کی نہریں چلیں گی۔اس موت سے پرند چرند بھی باہر نہیں ہوں گے اور زمین پر اس قدر سخت تباہی آئے گی کہ اس روز سے کہ انسان پیدا ہوا ایسی تباہی کبھی نہیں آئی ہوگی اور