المبشرات — Page 298
۳۱۴ عالمگیر اسلامی حکومت کے قیام کی پیشگوئی ن ایم سمجھتے ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں بلکہ ہم سمجھتے اور یقین ہی نہیں رکھتے ہم اپنی کر و ھانی آنکھوں سے وہ چیز دیکھ رہے ہیں جو دنیا کو نظر نہیں آتی ہم اپنی کمزوریوں کو بھی جانتے ہیں ہم مشکلات بھی جانتے ہیں جو ہمارے رستہ میں حائل ہیں ہم مخالفت کے ایس اُتار چڑھاؤ کو بھی جانتے ہیں جو ہمارے سامنے آنے والا ہے ہم ان قتلوں مان اور اور خارتوں کو بھی دیکھے سر سے ہیں جو ہمیں پیش آنے والے ہیں ہم ان ہجرتوں کو بھی دیکھ رہے ہیں جو ہماری جماعت کو ایک دن پیش آنے والی ہیں ہم ان جسمانی اور عالی اور سیاسی مشکلات کو بھی دیکھتے ہیں جو ہمارے سامنے رونما ہونے والی ہیں مگر ان نسب و صندلکوں میں سے پار ہوتی ہوئی اور ان سب تاریکیوں کے پیچھے ہماری نگاہ اس اونچے اور بلند تر جھنڈے کو بھی انتہائی شان و شوکت کے پیا تھے لہراتا ہوا دیکھ رہی ہے جس کے نیچے ایک دن ساری دنیا پناہ لینے پر مجبور ہوگی سے جھنڈا خدا کا ہوگا یہ جھنڈا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہوگا اں سے یہ سب کچھ ایک دن ضرور ہو کر رہے گا بیشک دنیوی مصائب کے وقت کئی اپنے بھی کہہ اٹھیں گے کہ ہم نے کیا سمجھا تھا اور ہ کیا ہو گیا مگر یہ سب چیزیں مٹتی چلی جائینگی مٹتی چلی جائینگی آسمان کا نور ظاہر ہوتا چلا جائے گا۔اور زمین کی تاریخی دُور ہوتی چلی جائے گی اور آخر وہی ہوگا ان کو خدا نے چاہا وہ نہیں ہوگا جو دنیا نے چاہا ہے له الفضل ۱۲ مئی ۶۹۴۹ ۵ کالم ۳-۳-۵