المبشرات — Page 226
۲۴۲ پھر پورے چیکوسلواکیہ کو ہڑپ کر لیا لیکن محوری اور اتحادی طاقتوں میں کوئی کشمکش نہ ہوئی مگر جب جرمنی یکم ستمبر شہء کو پولینڈ پر حملہ آور ہوا تو پولینڈ سے معاہدہ کی وجہ سے برطانیہ کو مجبوراً جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنا پڑا حالا کہ برطانوی وزراء یہ اظہار کر چکے تھے کہ برطانیہ پر جرمن حملے کا کوئی امکان نہیں اور اسی لئے وہ کچھ تیاری نہ کر پائے تھے کہ دھر لئے گئے چنانچہ مسٹر چرچل نے کنیڈین پارلیمینٹ میں تقریر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ : ہمیں جنگ میں بالکل عدم تیاری کی حالت میں شامل ہونا پڑا۔کیونکہ ہم پولینڈ سے یہ کہہ چکے تھے کہ اگر اس پر حملہ ہوا تو ہم اس کا ساتھ دیں گئے دلنڈن ٹائمز ۳۱ دسمبر ۱۶ پس انگریزوں کا جرمن کے خلاف اعلان جنگ ایک غیر معمولی حیثیت رکھتا ہے جس کی بیشتر ازیں کوئی توقع نہ تھی۔(۲) جرمنی کے حملہ پولینڈ نے خود فرانس کو بھی چوکنا کر دیا چنانچہ وہ اپنے حالات کا جائز لینے کے بعد برطانیہ کا حلیف بن گیا اور دونوں حکومتوں نے سرستمبر کو متحدہ نعرہ جنگ بلند کر دیا۔در مارچ نشاء کو فرانس اور برطانیہ کی حکومتوں نے یہ معاہدہ کیا کہ وہ ایک دوسرے سے دوستانہ منظوری حاصل کئے بغیر حملہ آور سے مصالحت کی کوئی گفت گو نہ کریں گے۔اس معاہدے پر چند دن گزرے تھے کہ حالات نے یکدم پلٹا کھایا۔نازی فوجیں نہایت برق رفتاری سے آگے بڑھیں اور انہوں نے اپریل کے پہلے ہفتہ میں ڈنمارک اور ناروے پر قبضہ کر لیا اور پھر چند دن بعد ہالینڈ اور بلجیم بھی نازیت کی آغوش میں آگئے اور تقر بیگ ساڑھے تین لاکھ اتحادی فوجیں بلیجیم سے ملحق فرانسیسی بندرگاہ ڈنکرک کے مقام پر اپنے پورے فوجی سامان کے