المبشرات

by Other Authors

Page 219 of 309

المبشرات — Page 219

۲۳۵ ہوئے صرف چند سالوں میں ہی فضا یکسر بدل گئی۔کشمیر میں محبوس انسانیت نے آزادی کا سانس لینا شروع کر دیا۔اہل کشمیر کو شہریت کے اکثر ابتدائی حقوق دئے گئے یعنی تعلیمی مراعات فصلوں پر قبضہ اور اپنے تناسب کے مطابق ملازمتیں اور تقریر و تحریر میں آزادی وغيره۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی قائم ہوئی اور مسلمانوں کے لئے ریاستی سیاست میں حصہ لینے کی راہیں کھل گئیں۔دوسری عالمگیر جنگ عظیم کے متعلق حیرت انگیز خبریں اللہ تعالیٰ نے حضرت امام جماعت احمدیہ پر دوسری عالمگیر جنگ عظیم کے متعلق اس درجہ کثرت سے تفصیلی انکشافات فرمائے کہ اپنے ہی نہیں بیگانے بھی حیران رہ گئے بلکہ کئی برطانوی افسروں نے اعتراف کیا کہ ان امور کا قبل از وقت بتا دینا یقیناً ایک غیر معمولی بات اور خارق عادت امر ہے۔دوسری عالمگیر جنگ سے متعلق اپنی خبروں کی تفصیل بیان کرنے سے پیشتر اس ہولناک جنگ کے اہم واقعات کی تاریخیں درج کرنا ضروری ہے تاآئیندہ اوراق میں بیان شده رویا و کشوف کی واقعاتی ترتیب مستحضر ہو جائے اور اس باب کی افادیت میں اضافے کا باعث بن سکے۔دوسری عالمگیر جنگ کے اہم واقعات ء دیم سمیر، جرمنی کا پولینڈ پر حملہ۔۴۰۹۲۰۳ مولفه حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب) لہ تفصیل کیلئے ملاخطہ ہو سلسلہ احمدیہ، ۴۹۴۰۳) مولفہ حضر ه 2