المبشرات

by Other Authors

Page 189 of 309

المبشرات — Page 189

196 ڈالنا چاہتے ہیں۔میں اپنے ساتھیوں کو کہتا ہوں کہ وہ تم کو راستہ سے ہٹائیں گے لیکن تم ہر گز نہ ہٹنا اور یہ کہتے آگے بڑھتے جانا کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ " چنانچہ جس وقت ہم پہلے ہیں تو انہوں نے روک ڈالنی شروع کردی ہو مگر نظر نہیں آتے۔جب ہم نے کہا کہ خدا کے فضل اور رسم کے ساتھ تو وہ بھاگ گئے اور ہمارے راستہ سے روک نہٹ گئی۔اس رڈیا کے بعد جب میں شملہ سے آیا تو اس ٹریکٹ کے ذریعہ سے حملہ ہوا۔اور حملہ کرنے والے پوشیدہ رہے۔اس کے جواب میں جو ٹریکٹ لکھا گیا اسکے ٹائٹل پر یہی الفاظ لکھوائے گئے کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ شائع ہوتا ہے ؟ ر اخبار الفضل مورخہ ہم جولائی الہ ص کا لم ) ۴ سے (مرتب) یہ رویا ۱۳ ۹ہ کی ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہو تائید و نصرت فرمائی اس کی طرح اشارہ کرتے ہوئے حضور نے فروری ۱۹۵۳ء میں فرمایا تھا :- " آپ بھی دعا کرتے رہیں۔میں بھی دعا کرتا ہوں۔انشاء الله فتح ہماری ہے کیا آپ نے گذشتہ چالیس سال میں کبھی دیکھا ہے کہ خدا تعالے نے مجھے چھوڑ دیا تو کیا اب وہ مجھے چھوڑ دیگا۔ساری دنیا چھوڑ دے مگر وہ انشاء اللہ مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا۔سمجھ لو کہ نہ و میری مدد کے لئے دوڑا آرہا ہے وہ میرے پاس ہے وہ مجھ میں ہے۔خطرات میں اور بہت ہیں مگر اس کی مدد سے سب دور ہو جائینگے تم اپنے نفسوں کو سنبھالو اور نیکی اختیار کرو۔سلسلہ کے کام خدا خود سنبھالے گا " ( sigor دالفاروق لاہور مهر مارچ ۱۹۵۳ء )