المحراب

by Other Authors

Page 6 of 207

المحراب — Page 6

بیعت لدھیانہ کے ذریعہ شمار میں حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مقدس ہاتھوں سے مشیت الہی نے جماعت احمدیہ کی بنیاد ڈالی۔اس عظیم تاریخ ساز واقعہ کی یاد میں جماعت احمدیہ عالمگیر نے 19ء کو سو سالہ جشن تشکر کے سال کے طور پر منایا پس اگر پہلے جلسہ کی بنیاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلسہ تشکر کے انعقاد کا انتظام کیا جائے تو اس کے لئے موزوں سال 199 بنے گا۔احباب جماعت سے میں یہ درخواست کرتا ہوں کہ میری اس دلی تمنا کو بہلانے میں دعاؤں کے ذریعہ میری مدد کریں کہ ہم آئندہ سال جب قادیان میں یہ تاریخی جلد تت تر منعقد کر رہے ہوں تو میں بھی اس میں شریک ہو سکوں اور کثرت سے پاکستان کے احمدی احباب بھی اس میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کریں۔اس دعا کے ساتھ یہ دعا بھی لازم ہے کہ خدا تعالیٰ ہندوستان کو امن عطا فرمائے اور ہندوستان کے شمال و جنوب میں نفرتوں کی جو تحریکات چلائی جارہی ہیں اور سہندوستانی بھائی اپنے ہندوستانی بھائی کے خون کا پیاسا ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے یہ وحشت دور کرے اور سارے ہندوستان کو انسانیت کی اعلیٰ اقدار کے ساتھ وابستہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہندو مسلمانوں اور سکھوں اور پارسیوں اور دیگر مذاہب کے سب لوگوں کو اختلاف مذہب کے باوجود ایک دور سے محبت کرنے اور ایک دوسہ کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ بات سب اہل ہند کے دل میں جاگزیں فرمائے کہ کوئی سچا مذہب خدا کے بندوں سے نفرت کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ مذہب کی صداقت کا نشان ہی ہے کہ بندگان خدا سے رحمت و شفقت کی تعلیم دے۔یادرکھیں کہ جومخلوق سے محبت نہیں کرتا وہ خالق سے بھی محبت نہیں کرتا۔پس احباب جماعت کو کثرت سے دعائیں کرنی چاہئیںکہ اللہ تعالٰی ہندوستان کو اسی طرح باقی دنیا کو بھی اسی نصیب فرمائے۔قیام امن کے سلسلہ میں جماعت احمدیہ عالمگیر کو میں پہلے ہی بار ہا نصیحت کر چکا ہوں۔اب خصوصیت سے ہندوستان کی جماعتوں کو اس طرف متوجہ کر رہا ہوں۔آئندہ سال کے تاریخی جلہ کے انعقاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے پہلے سے بھی بڑھ کر ہندوستان کے لئے اور اپنی قوم کے لئے امن کے لئے دعائیں بھی کریں اور کوشش بھی۔خدا تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو آپ کو ہر قسم کی مشکلات اور مصائب سے نجات بخشے۔ہر قم کے خطرات سے بچائے۔یہ دن جو آپ قادیان گزارنے کے لئے آئے ہیں ان کا ہر لمحہ مبارک کرے۔روحانی فیوض سے آپ کے دامن بھر دے اور روحانی دولت سے مالا مال ہو کر آپ خیر و عافیت سے اپنے وطن اور گھروں کو لوئیں اور جو فیض آپ نے یہاں سے پایا ہے۔اُسے دوسروں تک بھی پہنچانے کی سعادت حاصل کریں۔والسلام خاکسار مرند اطاہر احمد