المحراب

by Other Authors

Page 14 of 167

المحراب — Page 14

اعلان جهاد حضرت خلیفہ السبیع الثالث نوراللہ مرقدہ فرماتے ہیں۔میں ہر گھر کے دروازے پر کھڑا ہو کر اور ہر گھرانے کو مخاطب کر کے بد رسوم کے خلاف جہاد کا اعلان کرتا کرتا ہوں اور جو احمدی گھرانہ بھی آج کے بعد ان چیزوں سے پرہیز نہیں کرے گا اور ہماری اصلاحی کوششوں کے باوجود اصلاح کی طرف متوجہ نہیں ہو گا، وہ یہ یاد رکھے کہ خدا اور اس کے رسول اور اس کی جماعت کو اس کی کچھ پرواہ نہیں ہے۔وہ اس طرح جماعت سے نکال کہ باہر پھینک دیا جائے گا جس طرح دودھ سے لکھی۔پس قبل اس کے خدا کا عذاب کسی قہری رنگ میں آپ پر وارد ہو یا اس کا قہر جماعتی نظام کی تعزیر کے رنگ میں آپ پر وارد ہو اپنی اصلاح کی فکر کرو اور خدا سے ڈرو اور اس دن کے عذاب سے بچو کہ جس دن کے ایک لحظہ کا عذاب بھی ساری عمر کی لذتوں کے مقابلہ میں ایسا ہی ہے کہ اگر یہ نہیں اور عمریں قربان کر دی جائیں اور انسان اس سے بچ سکے تو تب بھی وہ سودا مہنگا سودا نہیں ستا سودا ہے۔میں ہر احمدی کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اللہ تعالے کے منشاء کے مطابق اور جماعت احمدیہ میں اس پاکیزگی کو قائم کرنے کے لئے جس پاکیزگی کے قیام کے لئے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے، ہر باعت اور بد رسم کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب میرے ساتھ اس جہاد میں شریک ہوں گے اور اپنے گھروں کو پاک کرنے کے لئے شیطانی وسوسوں کی سب راہوں کو اپنے گھروں پر بند کر دیں گے۔“ (خطبه جمعه ۲۳ جون شاه) 14