المحراب

by Other Authors

Page 146 of 167

المحراب — Page 146

" تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے ، اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکسیت تم پر اترے گی اور روح القدس سے مد د دیئے جاؤ گے اور خدا ہر قدم میں تمہارے ساتھ ہو گا اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے گا۔خدا کے فضل کاصبر سے انتظار کرو - گالیاں سنو اور چپ رہو۔ماریں کھاؤ اور سبر کرو اور حتی المقدور بدی کے مقابلہ سے پر ہیز کرو تاکہ آسمان پر تمہاری مقبولیت لکھی جاوے۔بقین یا د رکھو کہ جو لوگ خدا سے ڈرتے ہیں اور دل ان کے خدا کے خوف سے پکھل جاتے ہیں انہی کے ساتھ خدا ہوتا ہے۔اور وہ ان کے دشمنوں کا دشمن ہو جاتا ہے۔دنیا صادق کو نہیں دیکھتی پر خدا جو علیم و خبیر ہے وہ صادق کو دیکھ لیتا ہے۔پس اپنے ہاتھ سے اس کو بچاتا ہے۔کیا وہ شخص جو کچے دل سے تم سے پیار کرتا ہے اور سچ سچ تمہارے لئے مرنے کو بھی تیار ہوتا ہے اور تمہارے منشا کے موافق تمہاری اطاعت کرتا ہے اور تمہارے لئے سب کو چھوڑتا ہے، کیا تم اس سے پیار نہیں کرتے ؟ اور کیا تم اس کو سب سے عزیز نہیں سمجھتے ؟ پس جبکہ تم انسان ہو کر پیار کے بدلہ میں پیار کرتے ہو پھر کیونکر خدا نہیں کرے گا۔خدا خوب جانتا ہے کہ واقعی اس کا وفادار دوست کون ہے اور کون غدا را اور دنیا کو مقدم رکھنے والا ہے۔سو تم اگر ایسے وفادار ہو جاؤ گے تو تم میں اور تمہارے غیروں میں خدا کا ہاتھ ایک فرق قائم کر کے دکھلائے گا۔ا تذكرة الشهادتين ) ۱۵۴