اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 90 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 90

جس کو میں راہ دکھلاؤں۔تم مجھ سے ہدایت مانگا کرو میں تمہیں ہدایت دوں گا۔تم سب محتاج ہو مگر وہ جس کو میں بے نیازہ کردوں۔تم مجھ سے مانگو۔میں تمہیں بے نیاز کروں گا۔اگر تمہارے اگلے پچھلے راور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ انسان اور جن چھوٹے اور بڑے ، مرد اور عورتیں زندہ اور مردہ۔تہ اور خشک سب مل کر میرے بندوں میں سب سے زیادہ شقی القلب بندہ کی طرح ہو جائیں تو میری سلطنت میں مچھر کے تہ کی برابر کوئی کمی نہیں آسکتی اور اگر سب کا دل متقی سے مشفقی انسان کی طرح ہو جائے تو میری سلطنت میں ایک مچھر کے پر کی برا بر زیادتی نہیں ہو سکتی۔اگر تمہا ر سے اول و آخر د اور ایک روایت میں انسان وجن، چھوٹے اور بڑے ، مرد وزن ) زندہ اور مردہ ، ترا در خشک سب جمع ہوں اور ان میں سے ہر سائل کو میں اس کی منہ مانگی مراد و سے دوں تو بھی میرے خزانہ میں کچھ کمی نہ آئے گی۔جیسا کہ تم میں کوئی شخص سمندر کے کنارے گذرے اور اس میں سوئی ڈبو کر نکال سے تو سمندر میں کوئی کمی نہیں آتی ، اسی طرح میری سلطنت میں بھی کچھ کمی نہیں آئے گی یہ اس لئے کہ میں سخی ہوں ، بزرگی والا ہوں ، بے نیاز ہوں۔بات میری بخشش اور بات میرا عذاب ہے اور ایک اور روایت میں ہے ، میری بات رہیں، میری بخشش ہے)۔