اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 51 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 51

۵۱ دیوانه کنی هر دو جهانش بخشی دیوانہ تو ہر دو جہاں را چه کنند؟ صفات الہیہ کی تفاصیل اسلامی نقطہ نگاہ سے جہاں تک صفات الہیہ کی تفصیلات کے بیان کا تعلق ہے ، اسلام کو دوسرے مذاہب پر ایک زیر دست امتیازی فوقیت حاصل ہے۔اسلام جہاں اللہ تعالیٰ کو ایک کامل نہستی بیان فرماتا ہے جس میں سب خوبیاں جمع ہیں۔وہاں اُس نے اللہ تعالیٰ کی صفات کا بھی ایک مکمل نقشہ پیش کیا ہے۔اور انسی انسان سے تعلق رکھنے والی تمام خدائی صفات کا تذکرہ اس شان جامعیت اور ایسے روح پرور انداز میں فرمایا ہے کہ گویا خدائے عز و جل کے آسمانی محکمہ DIVINE DEPARTMENT کا ہو بہو نظارہ دکھلا دیا ہے۔صفات الہیہ کی جلوہ گری دو رنگے ہیں اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ اسلام بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات دو قسم میں جلوہ گری کرتی ہیں۔ان کا ایک جلوہ تو صفات تنزیہی کے رنگ میں ظاہر ہوتا ہے جو اس کو اُن تمام قسم کی کثافتوں سے جو مادیات میں پائی جاتی ہیںاور مخلوقات میں دکھائی دیتی ہے۔منزہ اور پاک ٹھہراتا ہے اور ایک جلوہ صفات تشبیہی کے رنگ میں ظاہر ہوتا ہے جو مخلوق کی مجموعہ اشتہارات" جلد ۲ ص ۳۲ :