اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 41 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 41

مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی منہ کی بجائے کان میں روئی ٹھونس لے اور کہے کہ یہ پیٹ میں کیوں نہیں جاتی۔کان میں رٹی ٹھونسنے سے وہ پیٹ میں نہیں جائے گی بلکہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ مر جائے گا۔اسی طرح محبت الہی بھی تصویرہ کو دیکھنے سے ہوتی ہے اور جو شخص یہ کوشش کرتا ہے کہ بغیر تصویر کے محبت اپنی پیدا ہو جائے، وہ بے وقوف ہے ، ہزار دی بار دیکھنے پڑھنے اور سُننے میں آیا ہے کوئی شخص گار ہو یا کسی اور ایکٹرس پر عاشق ہو گیا۔حالانکہ گاربو یا وہ ایکٹرس اس نے دیکھی بھی نہ ہو گی بیسکرین پر شکل دیکھی اور اس پر لٹو ہو گیا۔اسے معلوم ہو گیا کہ محبت صرت دیکھنے سے ہی پیدا نہیں ہوتی، سننے اور تصویر دیکھنے سے بھی پیدا ہو جاتی ہے اور غیر مرئی چیز کی تصویر اس کی صفات ہوتی ہیں۔اگر کوئی خدا تعالیٰ کی صفات کو بار بار ذہن میں لائے تو آہستہ آہستہ اس کا نقشہ بن جائے گا۔تم پانی یا ملائی کے برف بناتے ہو تو اس کو بار بار ہلاتے ہو۔کیا پہلے جھٹکے میں ہی برف بن جاتی ہے ؟ یہ اس پر بہر حال وقت لگتا ہے اور بار بار ہلانے سے برف بنتی ہے۔اسی طرح محبت الہی بادہ بارہ ذکر الہی کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔ایک ایک دو دو دفعہ ذکر الہی کرو گے تو انجام کار تمہاری کوشش ضائع ہو جائے گی۔لیکن تم اگر ٹھیک طور پر ذکر الہی کرو گے تو اسے محبت الہی پیدا ہوگی۔صفات الہیہ کا