اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 34
تثلیث مقدرش کا سائن بورڈ نصب تھا ، تشریف لے گئے۔پادری صاحب نے حضرت مفتی صاحب کو بتایا کہ ہمارے نزدیک باپ، بیٹیا اور شرح القدس تینوں خدا ہیں مگر پھر بھی خدا تین نہیں بلکہ صرف ایک ہے۔یہ روحانی را نہ ہے کہ تین ایک ہیں۔حضرت مفتی صاحب نے بہت سمجھایا کہ یہ فارمولا بالکل غلط ہے کبھی ایسا نہیں ہو سکتا کہ تین ایک ہوں اور ایک تین مگر پادری صاحب اپنی بات پر مصر رہے۔جب گفتگو لمبی ہونے لگی تو حضرت مفتی صاحب نے قریب کی میز سے ایک کتاب لی جس کی قیمت تین شلنگ تھی۔حضرت مفتی صاحب نے مسکراتے ہوئے جدید سے ایک شلنگ نکالا اور پادری صاحب کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے فرمایا لیجئے اس کی قیمت۔پادری صاحب نے کہا اس کتاب کی قیمت تین شلنگ ہے۔حضرت مفتی صاحب نے بے ساختہ جواب دیا کہ تین ایک ہیں اور ایک تین ہیں۔اس کو قبول فرمائیں پادری صاحب بولے جناب معاملہ کی بات اور ہے اور مذہب کی اور۔حضرت مفتی صاحب نے فرمایا کہ یہ عجیب مذہب ہے کہ معاملہ کے وقت اور ہو جاتا ہے۔پادری صاحب اگر آپ اسلام کا مطالعہ فرمائیں تو دیکھیں گے کہ دہ ہر حالت میں ایک جیسا رہتا ہے۔خواہ ہم بازار میں ہوں یا مسجد میں۔اے اسلام کا خدا اسلام نے خدائے عزوجل کی وحدانیت کا جو عظیم تصویر پیش کیا ہے الطائف صادق مرتبہ حضرت یخ محمد اسمعیل صاحب پانی پتی من :