اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 16 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 16

14 پہنچانے کا فیصلہ فرما چکا ہے۔خدا تک پہنچنے کے لئے جو اہم اور ضروری وسائل و ذرائع ناگزیر ہیں۔ان میں اولین وسیلہ خدا تعالیٰ کی ذات و صفات کا صحیح تصور ہے۔ذات باری کا اسلامی تصور اسلام نے ذاتِ باری کی حیرت انگیز تفصیلات پر ایسی شرح وبسط سے روشنی ڈالی ہے کہ گویا دن ہی چڑھا دیا ہے جس کی نظیر دوسرے مذاہب عالم کی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔اور قرآن کریم وہ منفرد اہلی کتاب ہے جس نے خدا کی ہستی کے بے شمار دلائل بیان فرمائے ہیں مگر ساتھ ہی اظہارِ تعجب بھی کیا ہے کہ کارخانہ عالم کے وسیع و عریض اور محیر العقول نظام دیکھنے والا کوئی شخص اس کے صانع حقیقی سے منکر کیسے ہو سکتا ہے چنانچہ فرماتا ہے :- آ فِي اللَّهِ شَكُ فَاطِرِ السّمواتِ وَالْأَرْضِ ( ابراهیم (1) تمہیں اللہ کے بارے میں بھی کوئی شبہ ہے جو آسمانوں اور زمینوں کا پیدا کرنے والا ہے۔حتی یہ ہے کہ یہ ایسی بدیہی صداقت ہے کہ عرب کے بدوؤں اور چرخد کاتنے والی عورتوں سے لے کر اٹالک دور کے موجودہ فلاسفروں اور سائنسدانوں کو بھی اسکی سامنے سرتسلیم خم کر نا پڑتا ہے۔اس سلسلہ میں بطور نمونہ بعض نہایت دلچسپ واقعات بیان کئے جاتے ہیں :۔