القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page v
القصيدة في مدح خاتم النبيين صلى الله عليه وسلم وو وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا ، یعنی انسانِ کامل کو، وہ ملائک میں نہیں تھا، نجوم میں نہیں تھا قمر میں نہیں تھا، آفتاب میں بھی نہیں تھا، وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا، وہ لعل اور یاقوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔غرض وہ کسی چیز ارضی و سماوی میں نہیں تھا صرف انسان میں تھا یعنی انسان کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سید ومولی ،سید الانبیاء ، سید الاحیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔“ ( آئینہ کمالات اسلام ) لِمُوسِسِ الجَمَاعَةِ الأَحْمدية حضرت میرزا غلام احمد قادياني المسيح الموعود