القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 18 of 29

القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 18

۵۱ بَطَلُّ وَحِيْدٌ لَا تَطِيْشُ سِهَامُهُ ذُوْ مُصْمِيَاتٍ مُوْبِقُ الشَّيْطَانِ آپ یگانہ پہلوان ہیں جس کے تیر خطا نہیں جاتے۔آپ ٹھیک نشانے پر لگنے والے تیروں کے مالک ( اور ) شیطان کو ہلاک کرنے والے ہیں۔۵۲ هوَ جَنَّةٌ إِني أرى أثمَارَة وَقُطُوْفَةَ قَدْ ذُلِلَتْ لِجَنَانِيْ آپ ایک باغ ہیں۔بے شک میں دیکھتا ہوں کہ اس کے پھل اور اس کے خوشے میرے دل کے لئے جھکا دیئے گئے ہیں۔۵۳ أَلْفَيْتُهُ بَحْرَ الْحَقَائِقِ وَالْهُدَى وَرَأَيْتُهُ كَالدُّرَ فِي اللَّمَعَانِ میں نے آپ کو حقائق اور ہدایت کا سمندر پایا اور چمک دمک میں آپ کو موتی کی طرح پایا۔18