القصائد الاحمدیہ — Page 78
ZA وَ يُبْدِي لَكَ الرَّحْمَانُ أَمْرِى فَيَنْجَلِي اَهذَا ظَلَامٌ أَوْ مِنَ اللَّهِ كَوْكَبُ اور خدا تجھ پر میرا معاملہ کھول دے گا تو ظاہر ہو جائے گا کہ یہ تاریکی ہے یا اللہ کی طرف سے روشن ستارہ ہے۔يَرَى اللَّهُ مَا هُوَ مُخْتَفِي فِي قُلُوبِنَا فَيَفُضَحُ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ وَّ يُكَذِّبُ اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ ہمارے دلوں میں مخفی ہے۔پس رسوا ہو گا وہ جو جھوٹا ہے اور تکذیب کر رہا ہے۔وَ يَعْلَمُ رَبِّي مَنْ هُوَ الشَّرُّ مَنْزِلًا وَمَنْ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ بَرٌ مُّقَرَّبُ اور میرا رب جانتا ہے کہ مرتبہ میں کون بدترین ہے اور کون خدا کے نزدیک نیک اور مقرب ہے۔الَامَ تَرَى زُورًا كَصِدْقٍ مُمَحْضِ وَتَسْتَجْلِبُ الْحَمُقَى إِلَيْهِ وَ تَجْذِبُ تو کب تک اپنے جھوٹ کو خالص سچائی کی طرح خیال کرتا رہے گا اور احمقوں کو اس کی طرف لانا چاہے گا اور انہیں اس کی طرف کھینچے گا۔وَقَاسَمْتَهُمُ أَنَّ الْفَتَاوَى صَحِيحَةٌ وَعَلَيْكَ وِزُرُ الْكِذَبِ إِنْ كُنْتَ تَكْذِبُ اور تو نے ان سے قسم کھائی کہ وہ فتوے صحیح ہیں حالانکہ اگر تو جھوٹ بول رہا ہے تو جھوٹ کا وبال تجھ پر پڑے گا۔وَ هَلْ لَّكَ مِنْ عِلْمٍ وَّ نَصٌ مُّحْكَم عَلَى كُفْرِنَا أَوْ تَخْرِصَنَّ وَ تَشْغَبُ اور کیا تیرے پاس کوئی علم حقیقی اور پختہ نص ہمارے کفر پر موجود ہے یا تو ضرور انکل سے کام لے رہا ہے اور فساد کر رہا ہے۔كَمِثْلِكَ أُمَمٌ قَدْ أَبِيدُوا بِذَنْبِهِمْ فَتَحَسَّسَنُ مِنْ نَّبْـاهِـمُ مَّا أُعْقِبُوا تیرے جیسی کئی قو میں اپنے گناہ کی وجہ سے ہلاک کی گئیں ہیں۔تو ان کی خبروں سے پتہ لگا کہ وہ کیسا عذاب دیئے گئے۔اَ تُغْدِقُ فِي حَرْبِي قِنَاعًا دُونَنَا وَتَتْرُكُ مَا أَمَّمْتَ جُبُنًا وَّ تَهْرُبُ کیا تو مجھ سے لڑنے میں میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال لیا ہےاور تو چھوڑ دیتا ہے بزدلی سے اس امر کوجس کا تو نے قد کیا (یعنی مبللہ مناظرہ) اور بھاگ جاتا ہے۔وَمَا الْبَحْتُ إِلَّا مَا عَلِمْتَ وَ ذُقْتَهُ وَتِلْكَ وَهَادٌ لِلْمَنَايَا تُقَوِّبُ اور بحث تو وہی ہے جسے تو جانتا ہے اور چکھ چکا ہے اور یہ تو موتوں کے گڑھے ہیں جو تو کھودرہا ہے۔وَ مَا فِي يَدَيْكَ بِغَيْرِ فَلْسٍ مُذَهَبٍ تُضِلُّ أُمَيِّمًا بِالسَّرَابِ وَتَخْلُبُ اور تیرے ہاتھوں میں ملتمع شدہ پیسوں کے سوا کچھ نہیں۔تو نام نہاد لیڈر بن کر ایک سراب کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کرتا اور دھوکہ دیتا ہے۔