القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 52 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 52

۵۲ وَ قَدْ رَاحَ وَالْمَخْلُوقَ فِي ظُلُمَاتِهِ وَجَهْلَاتِهِ مِثْلَ الْأَوَابِدِ يَنْفِرُ اور وہ تاریکی کے وقت آیا جبکہ مخلوق اپنی تاریکیوں میں اور اپنی جہالتوں میں وحشیوں کی طرح بھٹک رہی تھی۔فَاكْمَلَهُمْ قَوْلًا وَفِعْلًا وَّمِيْسَمًا وَأَيْقَظَهُمْ فَاسْتَيْقَظُوا وَ تَطَهَّرُوا پس اس نے انہیں قول و فعل اور اخلاق حسنہ میں کامل کر دیا اور ان کو بیدار کیا سو وہ بیدار ہو گئے اور پاک ہو گئے۔رَسُولٌ كَرِيمٌ ضَعَّفَ اللَّهُ شَانَهُ وَبَدَرٌ مُّنِيرٌ لا يُضَاهِيهِ نَيْرُ وہ رسول کریم ہے اللہ نے اس کی شان بہت بڑھائی ہے اور وہ بدر منیر ہے۔کوئی نور دینے والا اس کی نظیر نہیں ہے۔وَ كَافَحَ أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ بِنَفْسِهِ وَعَلَّمَهُمُ سُنَنَ الْهُدَى فَتَبَصَّرُوا اس نبی نے خود مسلمانوں کے معاملے کو ہاتھ میں لیا اور انہیں ہدایت کے طریقے سکھائے تو وہ اہل بصیرت ہو گئے۔بِامَّتِه اَخفَى مِنَ الْآبِ بِابْنِهِ شَفِيعٌ كَرِيمٌ مُشْفِقٌ وَمُحَدِّرُ وہ اپنی امت پر اس سے بھی زیادہ مہربان ہے جو باپ اپنے بیٹے پر ہو۔شفیع ہے کریم ہے مشفق ہے اور ڈرانے والا ہے۔فَمَنْ جَاءَهُ طَوْعًا وَ صِدْقًا فَقَدْ نَجَا وَ مَنْ أَعْرَضَ عَنْ أَحْكَامِهِ فَيُدَمَّرُ جو اس کے پاس رغبت اور صدق سے آیا تو وہ نجات پا گیا اور جو اس کے احکام سے اعراض کرے گا تو وہ ہلاک کیا جائے گا۔وَ لَمْ يَتَقَدَّمُ مِثْلُهُ فِي كَمَالِهِ وَاَخْلَاقِهِ الْعُلُيَا وَلَا يَتَأَخَّرُ اس کے کمال میں اور اس کے بلند اخلاق میں کوئی بھی اس کا مثیل نہیں گزرا اور نہ آئندہ ہو گا۔فَدَعْ ذِكْرَ مُوسَى وَاتْرُكُنَ ابْنَ مَرْيَمَ وَدَعِ الْعَصَا لَمَّا تَرَاءَى الْمُفَقَّرُ پس موسیٰ کا ذکر چھوڑا اور ابن مریم کی بات بھی ترک کر اور عصا کا ذکر بھی چھوڑ دے جب کہ پشت پر دندانے رکھنے والی تلوار سامنے آگئی۔لَهُ رُتْبَةٌ فِي الْأَنْبِيَاءِ رَفِيعَةٌ فَطُوبَى لِقَوْمِ طَاوَعُوْهُ وَخَيَّرُوا اس نبی کا مرتبہ سب انبیاء میں بہت بلند ہے پس اس قوم کے لئے خوشی ہے جس نے اس کی اطاعت کی اور اسے پسند کیا۔وَعَسْكَرُهُ فِي كُلِّ حَرْبٍ مُّبَارِزُ إِذَا مَا الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَانْظُرُ وَنَنْظُرُ اور اسکالشکر ہر لڑائی میں سامنے ہو کر مقابلہ کرنیوالا ہے جب بھی دو جماعتیں آمنے سامنے ہوں۔پس تو بھی دیکھا اور ہم بھی دیکھتے ہیں۔