القصائد الاحمدیہ — Page v
ترجمه و تشکیل اس مجموعہ کے بہت سے قصائد تو وہ ہیں جن کا اُردو ترجمہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے فرمایا ہے یا حضور کے ارشاد پر بعض صحابہ مسیح موعود علیہ السلام نے کیا اور یہ تراجم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصانیف کے ایڈیشن اول میں شائع ہوئے۔ایسے جملہ تراجم کو ہم نے من و عن اس مجموعہ میں شامل کیا ہے۔غیر مترجم قصائد کے ترجمہ اور حرکات اور اعراب لگانے کیلئے حضرت مرزا ناصر احمد خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اُستاذی المکرم پر وفیسر بشارت الرحمن صاحب ایم۔اے کی سرکردگی میں ایک کمیٹی مقرر فرمائی تھی جس کے ممبران استاذی المحترم حضرت قاضی محمدنذیر صاحب فاضل مولا نا محمد صادق صاحب فاضل مبلغ سماٹرا اور ملک مبارک احمد صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ تھے۔ان بزرگوں کی محنت اور لگن سے قریباً ایک سال میں یہ کام مکمل ہوا۔اس کی ترتیب کمپوزنگ، پروف ریڈنگ اور طباعت کے مختلف مراحل میں اُستاذی المحترم پروفیسر بشارت الرحمن صاحب کے علاوہ مولوی سلطان احمد صاحب شاہد مربی طاہر محمود احمد صاحب شاہد اور مولوی فضل کریم صاحب شاہد نے کی۔موجودہ ایڈیشن کی کمپوزنگ محترم مربی طاہر محمود احمد صاحب شاہد نے اور اس کی پروف ریڈنگ محترم محمد یوسف صاحب شاہد سابق مبلغ سپین نے کی ہے۔ان سب کے لئے دعا کی درخواست ہے۔۱/۲۵ پریل ۲۰۰۷ء